صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ کو لسبن کے ‘‘سٹی کی آف آنر’’ سے نوازا گیا
صدر جمہوریہ پرتگال کے صدر کی طرف سے پیش کی گئی ضیافت میں شامل ہوئیں
ہم علم پر مبنی معیشت کے طور پر ہندوستان کی طاقت کا فائدہ اٹھانے میں پرتگال کو اپنا شراکت دار مانتے ہیں: صدر مرمو
Posted On:
08 APR 2025 11:44AM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے کل (7 اپریل، 2025) پرتگال میں لسبن کے سٹی ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں لسبن کے میئر سے لسبن سٹی کا ‘سٹی کی آف آنر’ حاصل کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے میئر اور لسبن کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبن اپنے واضح خیالات، اپنے لوگوں کی گرمجوشی اور اپنی ثقافت کے ساتھ رواداری اور تنوع کے احترام کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لسبن ایک عالمی شہر ہے، جو تکنیکی تبدیلی، اختراع، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل منتقلی میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں ہندوستان اور پرتگال مزید تعاون کر سکتے ہیں۔
کل شام (7 اپریل 2025)، صدر جمہوریہ پرتگال کےصدر عزت مآب جناب مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا کی طرف سے پلاسیو دا اجوڈا میں اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر صدر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے درمیان ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں اور ان رشتوں نے ہمارے اجتماعی تخیل پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان میں ہمارا مشترکہ ماضی شامل ہے، جو فن تعمیر، تاریخی مقامات اور زبانوں کے ساتھ ساتھ ہمارے کھانوں میں بھی جھلکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم ہندوستان-پرتگال باہمی تعلقات کے 50 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ ہماری فطری ہم آہنگی اور متنوع شعبوں میں تعاون کی صلاحیت کے ساتھ، ہمارے تاریخی تعلقات مضبوطی سے ایک متحرک اور بصیرت والی شراکت داری بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہیں سائنس اور ٹکنالوجی، دفاع، آئی ٹی، اسٹارٹ اپس، تحقیق، تعلیمی اور ثقافتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان-پرتگال تعاون میں مسلسل اور فروغ پذیر ترقی کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ علم پر مبنی معیشت کے طور پر، ہندوستان سائنس اور ٹیکنالوجی، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اسٹارٹ اپس اور اختراع جیسے شعبوں میں اپنی طاقتوں کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ ایک جامع اور پائیدار ترقی کا ماڈل بنایا جا سکے جس سے سب کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کوششوں میں پرتگال کو اپنا پارٹنر سمجھتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں پرتگال کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پرتگال کی یوروپی یونین کی صدارت کے دوران ہی 2000 میں پہلی ہندوستان-یوروپی یونین سمٹ منعقد ہوئی تھی، اور مئی 2021 میں، ایک بار پھر پرتگالی صدارت کے تحت، تاریخی ‘‘انڈیا-ای یو پلس 27’’ لیڈرشپ سمٹ پرتگال میں منعقد ہوئی۔
صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان-پرتگال کے باہمی تعلقات آنے والے وقتوں میں اور بھی قریبی اور وسیع تر ہوں گے اور یہ نہ صرف ہمارے لوگوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہوں گے۔





لسبن سٹی کونسل میں استقبالیہ تقریب سے صدر ہند محترمہ دروپدی مومو کا خطاب
ضیافت کے موقع پر کی گئی تقریر - پرتگال
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
(Release ID: 2119983)
Visitor Counter : 40