وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1996 کی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی


ہندوستان ‘پڑوسی مقدم’  کی پالیسی پر عہد بستہ  ہے: وزیر اعظم

ہندوستان پڑوسی ممالک میں بحران کی صورت میں اقدامات کرنے والا پہلاملک ہے: وزیر اعظم

Posted On: 06 APR 2025 8:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل سری لنکا کے کولمبو میں 1996 کی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح بات چیت کے دوران، کرکٹرز نے عزت مآب  وزیر اعظم سے ملاقات پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بھی ان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے لوگ ٹیم کی متاثر کن کارکردگی کو آج بھی یاد کرتے ہیں، خاص طور پراس یادگار جیت کو، جس نے دیرپا نقوش چھوڑے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابیوں کا ذکر آج بھی ملک میں ہوتا ہے۔ 

جناب  مودی نے 2010 میں احمد آباد میں ایک میچ میں شرکت کی یاد دلائی، جہاں انہوں نے سری لنکا کے ایک کرکٹر کو امپائر کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کی 1983 کے عالمی  کپ کی فتح اور سری لنکا کی ٹیم کے ذریعہ 1996 کے ورلڈ کپ کی جیت کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ان حصولیابیوں  نے کرکٹ کی دنیا کو نئی شکل دی۔ وزیر اعظم نے کہا  کہ ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ کے ارتقاء کا اندازا اس وقت کے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی طرف سے 1996 کے میچوں میں کھیل کے نئے انداز سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں  سے ان کی موجودہ کوششوں کے بارے میں سننے میں دلچسپی ظاہر کی اور دریافت کیا کہ کیا وہ اب بھی کرکٹ اور کوچنگ کے عمل  میں شامل ہیں۔

1996 کے بم دھماکوں کے باوجود جب دوسری ٹیمیں پیچھے ہٹ گئی تھیں، سری لنکا میں شرکت کے ہندوستان کے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے، جناب  مودی نے مشکل وقت میں ہندوستان کی یکجہتی کے لئے سری لنکا کے کھلاڑیوں کی طرف سے دکھائی گئی ہمت کو اجاگر کیا۔انہوں نے بھارت کی طرف سے کئے  جانے والے کھیل مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  کس طرح مشکلات پر فتح حاصل کی، بشمول 1996 کے بم دھماکے جنہوں نے سری لنکا کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے 2019 کے چرچ بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کے اپنے دورے کا ذکرکیا، جس سے وہ ایسا کرنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بھی 2019 کے فوراً بعد دورہ کیا۔

جناب  سنتھ جے سوریا، جو اس وقت سری لنکا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں، نے حالیہ مالیاتی بحران کے دوران سری لنکا کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مزید درخواست کی کہ کیا ہندوستان سری لنکا کے جافنا میں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے کرکٹ گراؤنڈ کے قیام میں مدد کرنے کے لیے فزیبلٹی تلاش کر سکتا ہے جس سے کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں اور سری لنکا کے شمال مشرقی علاقے کے لوگوں کو مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے جناب  جے سوریا کی جانب سے کئے جانے والے تبصرے کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ‘‘ہندوستان ‘پڑوسی مقدم’ کی پالیسی پر قائم ہے۔’’ انہوں نے میانمار میں حالیہ زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے پڑوسی ممالک میں پیدا ہوئی بحران کی صورتحال  پر ہندوستان کے فوری ردعمل پر روشنی ڈالی، جہاں ہندوستان نے سب سے پہلے اقدامات کئے۔ انہوں نے پڑوسی اور دوست ممالک کی بھلائی کو ترجیح دینے کے لیے بطور قوم ہندوستان کے احساس ذمہ داری کا حوالہ دیا۔ جناب  مودی نے اقتصادی بحران کے دوران سری لنکا کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہندوستان چیلنجوں پر قابو پانے میں سری لنکا کی مدد کرنے کو اپنی ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کئی نئے منصوبوں کے اعلان کا ذکر کیا اور جافنا کے لیے جناب  جے سوریا کی تشویش کی تعریف کی، وہاں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس تجویز پر غور کرے گی اور اس کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعظم نے سب سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے، پرانی یادیں تازہ کرنے اور جانے پہچانے چہروں کو دیکھنے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے پائیدار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے اختتام کیا اور سری لنکا کی کرکٹ کمیونٹی کی طرف سے کئے گئے کسی بھی اقدام کے لئے اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ن

 


(Release ID: 2119663) Visitor Counter : 10