وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 04 APR 2025 4:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  نیپال کے وزیر اعظم محترم جناب کے پی شرما اول سے آج بنکاک میں چھٹی  بمسٹیک  چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفرد اور قریبی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فزیکل اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، عوام سے عوام کے روابط اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان کی پڑوس مقدم  پالیسی  کے تحت نیپال ہندوستان کا ترجیحی شراکت دار ہے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

****

U.No:9527

ش ح۔ش ب ۔ق ر


(Release ID: 2118867) Visitor Counter : 15