ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے مالی سال 25-2024 میں 1,681 انجن تیار کرکے امریکہ اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا


مالی سال 25-2024 میں 1,681 انجن تیار کیے گئے، جو مالی سال 24-2023 کے 1,472 انجنوں کے مقابلے میں 209 زیادہ ہیں

گزشتہ 10 سال میں 9,168 انجن تیار کیے گئے، سالانہ اوسط پیداوار دوگنا ہو کر 917 تک پہنچ گئی

Posted On: 02 APR 2025 4:55PM by PIB Delhi

بھارت ریلوے انجن سازی میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے، جس نے مالی سال 25-2024 میں 1,681 انجن تیار کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ سنگ میل امریکہ، یورپ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور آسٹریلیا جیسے خطوں کی مجموعی پیداوار سے زیادہ ہے، جو عالمی ریلوے سیکٹر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی برتری کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z43X.jpg

بھارتی ریلوے کے انجن سازی کے یونٹس نے مالی سال 25-2024 کے دوران مختلف اقسام کے 1,681 انجن تیار کرکے ایک شاندار سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ تعداد مالی سال 24-2023 میں تیار کیے گئے 1,472 انجنوں کے مقابلے میں 209 انجن یا 19فیصد زیادہ ہے۔ یہ ریکارڈ ساز پیداوار ملک میں انجن سازی کے شعبے کی اب تک کی سب سے بڑی پیداوار ہے، جو ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت کو بڑھانے میں تمام یونٹس کی شاندار کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

انجنوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی پیداوار "میک ان انڈیا" مہم کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اہم فیصلوں کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ 2004 سے 2014 کے دوران، بھارت میں مجموعی طور پر 4,695 انجن تیار کیے گئے، جس کی سالانہ اوسط 470 رہی۔ اس کے برعکس، 2014 سے 2024 کے درمیان انجن سازی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اس عرصے میں 9,168 انجن تیار کیے گئے، جس سے سالانہ اوسط 917 تک پہنچ گئی۔

مالی سال 25-2024 میں، بھارتی ریلوے نے اپنی پیداواری یونٹس میں 1,681 انجن تیار کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انجنوں کی پیداوار مختلف یونٹس میں درج ذیل رہی:چتّرنجن لوکوموٹیو ورکس – 700 انجن،بنارس لوکوموٹیو ورکس – 477 انجن،پٹیالہ لوکوموٹیو ورکس – 304 انجن،مدھی پورہ اور مرہوَرا یونٹس – 100-100 انجن۔

ملک میں تیار کیے گئے زیادہ تر انجن مال بردار ٹرینوں کے لیے بنائے گئے۔ مالی سال 2024-25 میں تیار کیے گئے 1,681 انجنوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ڈبلیو اے جی -9/9 ایچ لوکوموٹیوز: 1,047

 ڈبلیو اے جی - 9 ایچ ایچ   لوکوموٹیوز: 7

ڈبلیو اے جی - 9 ٹوئن انجن: 148

ڈبلیو اے پی -5 انجن: 2

ڈبلیو اے پی-7 لوکوموٹیوز: 272

این آر سی انجن: 5

ڈبلیو اے جی -12بی لوکوموٹیوز: 100

ڈبلیو ڈی  جی 4جی/6جی لوکوموٹیوز: 100

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U : 9361 )


(Release ID: 2117988) Visitor Counter : 30