وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ناگپور میں دیکشا بھومی کے دورے کے دوران ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا

Posted On: 30 MAR 2025 12:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سماجی انصاف اور دلتوں کو بااختیار بنانے کی علامت کے طور پر ناگپور میں دیکشا بھومی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے آج ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے خوابوں کے ہندوستان کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

 "ناگپور میں دیکشا بھومی سماجی انصاف اور دلتوں کو بااختیار بنانے کی علامت کے طور پر قابل احترام ہے۔ ہندوستانی نسلیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی شکر گزار رہیں گی، جنہوں نے ہمیں ایک ایسا آئین دیا جو ہمارے وقار اور مساوات کو یقینی بناتا ہے۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ بابا صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر عمل کیا ہے اور ہم نے ان کے خواب کی تعظیم کے لیے سخت محنت کی ہے۔ "

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن  ا  (

9192

 


(Release ID: 2116774) Visitor Counter : 37