وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے پر تشویش کا اظہار کیا
Posted On:
28 MAR 2025 2:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اس آفت سے متاثر ہونے والوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے دلی دعائیں کیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں میانمار اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
"میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے تناظر میں صورتحال سے فکر مند ہوں ۔ سب کی سلامتی اور عافیت کے لیے دعا گو ہوں ۔ بھارت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ اس سلسلے میں حکام سے کہا کہ وہ تیار رہیں ۔ ایم ای اے سے میانمار اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کو بھی کہا ۔
****
ش ح۔ا ع خ ۔ ش ا
U No-9111
(Release ID: 2116127)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam