الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چار دھام اور ہیم کنڈ صاحب یاترا 2025: فوری اور محفوظ رجسٹریشن کے لیے آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی کی شروعات


7.5 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے آدھار کی تصدیق کے ذریعے چار دھام اور ہیم کنڈ صاحب یاترا 2025 کے لیے رجسٹریشن کیا

اتراکھنڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ بورڈ(یو ٹی ڈی بی) نے چار دھام یاترا کے لیے آدھار پر مبنی رجسٹریشن شروع کیاہے جو بھیڑ بھاڑ کے بہتر انتظام کو یقینی بنائے گا

Posted On: 26 MAR 2025 4:22PM by PIB Delhi

اتراکھنڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ بورڈ (یو ٹی ڈی بی) نےرجسٹریشن کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے چار دھام اور ہیم کنڈ صاحب یاترا کے لیے اندراج کے لیے آدھارسے تصدیق اور ای کے وائی سی متعارف کرایا ہے ، جو ہندوستان کی سب سے اہم زیارت گاہوں (درشن استھل)میں سے ایک ہے ۔

اس کا مقصد رجسٹریشن کے وقت کو کم کرنا اور یاتریوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ آدھار پر مبنی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے حکام یاتریوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کر سکتے ہیں، مندروں میں بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے بہتر تیاری کر سکتے ہیں اور خاص طور پر بلند مقامات پر موسمی حالات سے متعلق معلومات کے پھیلاؤ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

روایات اور ٹیکنالوجی کا توازن

چار دھام اور ہیم کنڈ صاحب یاترا 2025 کے لیے رجسٹریشن 20 مارچ 2025 سے شروع ہوا تھا اور اب تک750,000 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند آدھار پر مبنی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

انڈین یونک آئیڈینٹی فیکیشن اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) ریاستوں کی جدید پہلوں کی حمایت کرکے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد کر رہا ہے۔ اس پہل کے تحت رجسٹریشن پورٹل (https://registrationandtouristcare.uk.gov.in) اور ‘ٹورسٹ کیئر اتراکھنڈ’’ موبائل ایپ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام فرضی رجسٹریشن کو روکنے میں مدد کرے گا، جس سے زیادہ عقیدت مندوں کو سفر کا موقع ملے گا۔ آدھار پر مبنی ڈیجیٹل تصدیق سے رجسٹریشن کا عمل تیز ہو گا اور کاغذی کام میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ، مخصوص مراکز پر آف لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی جاری رہے گی۔

آدھار سے جڑے رجسٹریشن سے رہائش، نقل و حمل، کھانا اور طبی امداد کی بہتر منصوبہ بندی اور انتظام میں مدد ملے گی۔ یہ وسائل کے ضیاع اور کمی کو روکنے میں معاون ہوگا۔ اسی طرح، ہنگامی حالات میں بھی یہ نظام انتظامیہ اور یاتریوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنائے گا۔

**********

ش ح۔ م ع ن- ش ا ن

Urdu No. 9036

 


(Release ID: 2115686) Visitor Counter : 15