وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق اے ڈی ایم ایم پلس ماہرین کے ورکنگ گروپ کی 14ویں میٹنگ نئی دہلی میں اختتام پذیر


بات چیت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے پر مرکوز رہی

ہندوستان اور ملیشیا نے 2027-2024 دورانیہ کے لیے شریک چیئرمین شپ سنبھالی اور 2026 میں ملیشیا میں اعلی ترین مشق کرنےاور 2027 میں انڈیا میں فیلڈ ٹریننگ مشق کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 21 MAR 2025 12:51PM by PIB Delhi

آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ-پلس(اے ڈی ایم ایم – پلس) انسداد دہشت گردی   سے متعلق ماہرین کے ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی آن سی ٹی) کا 14 ویں میٹنگ 19 سے 20 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ جس میں آسیان سیکریٹریٹ، آسیان ممالک کے وفود (لاو پیڈیار، ملیشیا، انڈونیشیا، میانمار، سنگاپور، تھائی لینڈ، ملیشیا ، فلپائن اور ویتنام)، اے ڈی ایم ایم – پلس  رکن ممالک (چین، امریکہ، روس، آسٹریلیا، جاپان اور جمہوریہ کوریا) نے میٹنگ میں شرکت کی۔

انسداد دہشت گردی سے متعلق اے ڈی ایم ایم – پلس ای ڈبلیو جی کی  14ویں میٹنگ کے دوران، شریک چیئرز، بھارت اور ملیشیا نے 2027-2024 دورانیہ کے لیے منصوبہ بند سرگرمیوں کے لیے ورک پلان سے آگاہ کیا۔ اس نے اعلان کیا کہ 2026 میں ملیشیا میں دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق ای ڈبلیو جی کے لیے اعلی ترین مشق ہوگی اور 2027 میں انڈیا میں فیلڈ ٹریننگ مشق انجام دی جائے گی۔

دو روزہ اجلاس کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور جامع حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بات چیت کی گئی۔ اجلاس کا مقصد آسیان ممالک کی دفاعی افواج اور اس کے مذاکراتی شراکت داروں کے زمینی تجربات و مشاہدات  کا اشتراک کرنا تھا۔ میٹنگ میں موجودہ دور کے لیے منصوبہ بند سرگرمیوں،  مشقوں، میٹنگز اور ورکشاپس کیلئے بنیاد رکھی گئی۔

قبل ازیں، میانمار اور روس، 2024-2021 کے پچھلے دورانیہ  کے دوران انسداد دہشت گردی سے متعلق ای ڈبلیو جی کے شریک چیئرمین تھے اور موجودہ دورانیہ (2027-2024) کے لیے شریک چیئرمین شپ ہندوستان اور ملیشیا کو سونپی گئی ۔ ہندوستان موجودہ دور انیہ کے لیے پہلی ای ڈبلیو جی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔

افتتاحی اجلاس میں، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کلیدی خطبہ دیا اور افتتاحی تقریب کے دوران شریک وفود کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک انتہائی خطرناک اور ابھرتی ہوئی چیلنج بنی ہوئی ہے جس کے خطرات سرحدوں کو پار کر رہے ہیں۔ انہوں نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جس میں 2022 میں یو این ایس سی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ہندوستان کی سربراہی کے دوران دہلی اعلامیہ کو اپنانے کا بھی تذکرہ کیا۔

وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری [بین الاقوامی تعاون (آئی سی )] جناب امیتابھ پرساد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آئی )، ہندوستانی فوج، وزارت خارجہ اور ہندوستانی فوج کے انسداد دہشت گردی ڈویژن کے سینئر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔

شریک ممالک کے وفود کے سربراہان اور آسیان سیکریٹریٹ نے بھی خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ کار اپنانے کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔ ثقافتی دورے کے ایک حصے کے طور پر اجلاس کے مندوبین نے آگرہ کا بھی دورہ کیا۔

***

ش ح۔ م م ع ۔ م الف۔

U.No-8643


(Release ID: 2113606) Visitor Counter : 34