نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوسرے ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کیا


جب کوئی پرعزم ہو، صحیح سمت میں جا رہا ہو، اور سخت محنت کر رہا ہو، نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے – ڈاکٹر مانڈویہ

کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے ذریعے، ہمارے کھلاڑیوں کو بہترین موقع مل رہا ہے اور وہ کامیابی کی راہ ہموار کر رہے ہیں – ڈاکٹر مانڈویہ

مرکزی وزراء ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  اور ڈاکٹر وریندر کمار کی موجودگی میں پانچ پیرالمپئین انوکھی ٹارچ ریلی میں شریک

Posted On: 20 MAR 2025 6:50PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں دوسرے کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کا افتتاح کیا۔ آٹھ دن تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں 1300 سے زائد پیرا ایتھلیٹس چھ کھیلوں کے شعبوں میں حصہ لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013HAH.jpg

چھ پیرا اولمپئینز – سمرن شرما (اتھلیٹکس)، پروین کمار (بیڈمنٹن)، نتیش کمار (بیڈمنٹن)، نتیا سری (بیڈمنٹن) اور پریتی پال (ایتھلیٹکس) نے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر، سری کین ائیر کے ساتھ پردیش اور پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے صدر اور سابق پیرا اولمپیئن سری دیویندر جھاجھریا، کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کو باضابطہ طور پر جھنڈی دکھانے کے لیے ایک منفرد ٹارچ ریلی میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L06K.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے کہا کہ وہ کھیلو انڈیا کے ہر ایونٹ کے ردعمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں جو اب ملک کے لیے نام جیتنے کے خواہشمند تمام کھلاڑیوں کے لیے "اہم مقام " بن گیا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ  نے کہا، "کھیلو انڈیا کی طرف سے ہندوستانی کھیلوں میں دیے گئے تعاون پر مجھے بے حد فخر اور خوشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، کھیلو انڈیا اسکول گیمز، کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ہوں یا کھیلو انڈیا پیرا گیمز، ہمارے کھلاڑی ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037MUA.jpg

ڈاکٹر مانڈویہ  نے مزید کہا، "جب کوئی پرعزم ہوتا ہے، صحیح سمت کی طرف گامزن ہوتا ہے، اور سخت محنت کرتا ہے، نتیجہ ہمیشہ مثبت آتا ہے۔ پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں کامیابی نے، جہاں ہم نے کل 29 تمغے جیتے، یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے ایتھلیٹس عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے ذریعے، ہمارے پاس کامیابی کا بہترین موقع ہے۔ بالکل وہی ہے جس کا ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L33W.jpg

ڈاکٹر کمار نے بھی کھیلو انڈیا پہل کی تعریف کی اور ذکر کیا، "کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک دوسرے کے درمیان مقابلہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو عوامی طور پر پیش کرنے کے لیے ایک عالمی سطح کا پلیٹ فارم ہے۔ ساتھ ہی، یہ پیرا ایتھلیٹس کو نہ صرف خود کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے چیلنجنگ سفر کے ذریعے دوسروں کو بھی متاثر کرتا ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005J1ZF.jpg

افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملہ نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں سکریٹری (کھیل)، محترمہ سجاتا چترویدی اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا م

U- 8626


(Release ID: 2113443) Visitor Counter : 33