وزارت اطلاعات ونشریات

ویوز او ٹی ٹی بھارت میں ڈی ایف بی – پوکل سیمی فائنل اور گرینڈ فائنل کو براہ راست نشر کرے گا، جس سے مداحوں کو عالمی سطح کا فٹ بال ایکشن دیکھنے کو ملے گا


ویوز او ٹی ٹی نے ہندوستانی شائقین کے لیے خصوصی مقابلہ شروع کیا: ڈی ایف بی-پوکل فائنل کے لیے جرمنی کا سفر جیتیں

بھارت-جرمنی کی فٹ بال شراکت مضبوط ہوئی ہے: ڈی ایف بی-پرسار بھارتی معاہدے نے 20 نوجوان ہندوستانی فٹبالروں کے لیے جرمنی میں تربیت حاصل کرنے کی راہ ہموار کی ہے

Posted On: 19 MAR 2025 7:01PM by PIB Delhi

ہندوستان میں فٹ بال کے شائقین کے لیے دلچسپ خبریں آ رہی ہیں کیونکہ ویوز او ٹی ٹی، ڈی ایف بی-پوکل کے ساتھ شراکت میں، 2 اور 3 اپریل کو سیمی فائنل میچوں کو براہ راست نشر کرے گا، اس کے بعد 24 مئی 2025 کو گرینڈ فائنل بھی نشر کیا جائے گا۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان فٹ بال کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، پرسار بھارتی اور ڈی ایف بی نے ہندوستان میں فٹ بال کے مزید مواد لانے اور ایک انڈر 17 ٹیلنٹ سرچ ٹورنامنٹ شروع کرنے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جہاں 20 نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کو جرمنی میں تربیت کا موقع ملے گا۔

 

 

پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی نے کہا، ”ڈی ایف بی کے ساتھ یہ تعاون نہ صرف ہندوستانی سامعین کے لیے اعلیٰ درجے کی فٹ بال ایکشن لے کر آتا ہے بلکہ ہمارے نوجوان فٹبالروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کرنے کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ نچلی سطح پر ترقی کے ساتھ اعلیٰ معیار کے مواد کو مربوط کر کے، ہم ہندوستان میں ایک مضبوط فٹ بال کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور نوجوانوں کو عالمی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔“

ڈی ایف بی جی ایم بی ایچ اینڈ کمپنی کے جی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہولگر بلاسک نے مزید کہا: ”ہمیں پرسار بھارتی کے ساتھ اس اہم تعاون پر بہت فخر ہے اور پرجوش ہیں۔ ویوز (WAVES) اور ڈی ڈی اسپورٹس کے ذریعے ان کی بے مثال آزادانہ رسائی ڈی ایف بی-پوکل کو جمہوری بنانے کے لیے ڈی ایف بی کی حکمت عملی کا سنگ بنیاد رکھتی ہے۔“

ہندوستان - جرمنی فٹ بال تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام میں، ڈی ایف بی اور پرسار بھارتی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس سے عالمی معیار کے فٹ بال مواد تک ہندوستان کی رسائی میں اضافہ ہوا۔ یہ تعاون پورے ہندوستان میں انڈر 17 ٹیلنٹ تلاش کرنے والے ٹورنامنٹ کے لیے بھی راہ ہموار کرے گا، جہاں 20 ہونہار نوجوان کھلاڑیوں کو جرمنی میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کے لیے منتخب کیا جائے گا، جس کے لیے ڈی ایف بی اور اس کے پارٹنر برانڈ نیکسٹ نے سہولت فراہم کی ہے۔

جوش میں اضافہ کرتے ہوئے، ایک خصوصی مقابلہ شروع کیا گیا ہے جس سے دو خوش قسمت ہندوستانی شائقین کو برلن میں ڈی ایف بی-پوکل فائنل کے لیے تمام اخراجات کی ادائیگی کے ساتھ ایک بار جرمنی کا سفر جیتنے کا موقع ملے گا۔ شرکت کنندگان کو ویوز او ٹی ٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈی ایف بی پوکل سیمی فائنل میچوں کو دیکھنا ہوگا اور چند آسان سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ فاتحین کا اعلان آخری سیمی فائنل میچ کے دوران کیا جائے گا اور انھیں جرمنی میں سنسنی خیز فائنل کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔

فٹ بال کی تعلیم اور آؤٹ ریچ کے لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر، ویوز او ٹی ٹی ڈی ایف بی پوکل ٹیوٹوریل سیریز بھی پیش کرے گا، جو صارفین کو تاریخی بصیرت، آرکائیو فوٹیج، اور ماہرانہ تجزیہ فراہم کرے گا تاکہ جرمنی کے با وقار ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں ان کی سمجھ کو گہرا کیا جا سکے۔

ڈی ایف بی پوکل کا تعارف

ڈی ایف بی پوکل (Deutscher Football-Bund Pokal) جرمنی کا سب سے بڑا ڈومیسٹک فٹ بال کپ مقابلہ ہے، جس کا اہتمام جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8556


(Release ID: 2113067) Visitor Counter : 20