ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے مہاراشٹر میں جے این پی اے پورٹ (پگوٹے) سے چوک (29.219 کلو میٹر) تک بی او ٹی (ٹول) موڈ پر 6 لین کےایکسیس کنٹرولڈ گرین فیلڈ ہائی وے کی تعمیر کو منظوری دی

Posted On: 19 MAR 2025 4:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق  کابینہ کمیٹی نے مہاراشٹر میں جے این پی اے پورٹ (پگوٹے) سے چوک (29.219 کلومیٹر) تک 6 لین کے ایکسیس کنٹرولڈ  گرین فیلڈ ہائی اسپیڈ نیشنل ہائی وے کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ کو 4500.62 کروڑ روپے کی کل سرمایہ لاگت سے بِلڈ، آپریٹ اور ٹرانسفر (بی اوٹی) موڈ پر تیار کیا جائے گا۔

ہندوستان میں بڑی اور چھوٹی بندرگاہوں سے بنیادی ڈھانچے کو جوڑنے والی سڑک کی ترقی پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کےاصولوں کے تحت مربوط بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی پر توجہ کے اہم شعبوں  میں سے ایک ہے۔ جے این پی اے بندرگاہ  میں کنٹینر کے حجم میں اضافہ اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی کے ساتھ، خطے میں قومی شاہراہ کے رابطے کو بڑھانے کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی تھی۔

فی الحال ، پلاس پے پھاٹا ، ڈی پوائنٹ، کلمبولی جنکشن اور پنویل جیسے شہری  علاقوں میں زیادہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے جے این پی اے بندرگاہ  سے این ایچ-48  اور ممبئی –پنے ایکسپریس وے کے آرٹیریل گولڈن کواڈریلیٹرل ( جی کیو) سیکشن تک گاڑیوں کے جانے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں ، جہاں ٹریفک ~ 1.8 لاکھ /پی سی یو دن ہے۔ 2025 میں نوی ممبئی ہوائی اڈے کے چالو ہونے کے بعد، براہ راست رابطے کی ضرورت مزید بڑھنے کی امید ہے۔

اسی مناسبت سے، اس پروجیکٹ کو کنیکٹیویٹی کی ان ضروریات کو پورا کرنے اور جے این پی اے بندرگاہ اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پروجیکٹ کا تسلسل  جے این پی اے بندرگاہ (این ایچ- 348) (پگوٹے گاؤں) سے شروع ہوتاہے اور ممبئی-پنے شاہراہ (این ایچ 48) پر ختم ہوتا ہے، جبکہ یہ ممبئی پنے ایکسپریس وے اور ممبئی گوا نیشنل ہائی وے (این ایچ -66) کو بھی جوڑتا ہے۔

سہیادری سے ہو کرگزرنے والی دو سرنگیں پہاڑی علاقوں میں گھاٹ سیکشن کے بجائے  کمرشل گاڑیوں  کی آمدورفت میں آسانی کے لیے فراہم کی گئی ہیں ، جس سے بڑے کنٹینر ٹرکوں کے لئے  تیز رفتاری اور آسانی سے آمد و رفت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

نیا 6 لین گرین فیلڈ پروجیکٹ کوریڈوربہتر بندرگاہ کنیکٹیویٹی  کو فروغ دے گا، جس سے محفوظ اور مؤثر مال ڈُھلائی میں مدد ملے گی۔ یہ پروجیکٹ ممبئی اور پنے کے آس پاس کے ترقی پذیر علاقوں میں ترقی، بہتری اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔

***

ش ح۔ ک ا۔


(Release ID: 2112806) Visitor Counter : 29