لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا سکریٹریٹ اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے اے آئی سے چلنے والی کثیر لسانی پارلیمانی کام کاج کیلئے ‘‘سنسد بھاشینی’’ شروع کرنے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے


سنسد بھاشنی اقدام سے مصنوعی ذہانت اور فوری ترجمہ کے ذریعے پارلیمانی دستاویزات اور رسائی میں انقلابی تبدیلی آئے گی

یہ اقدام اراکین پارلیمنٹ، محققین اور ماہرین تعلیم کو متعدد زبانوں میں پارلیمانی مباحثوں اور ریکارڈز کے وسیع ذخیرے تک رسائی کے قابل بنائے گا

Posted On: 18 MAR 2025 8:42PM by PIB Delhi

وک سبھا سکریٹریٹ اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے درمیان لوک سبھا اسپیکر جناب  اوم برلا اور مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب  اشونی ویشنو کی موجودگی میں پارلیمنٹ اے آئی سلوشن کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ سنسد بھاشینی اقدام کا مقصد پارلیمانی کام  کاج میں کثیر لسانی مدد اور ہموار عمل کے لئے ایک جامع اِن ہاؤس اے آئی حل فراہم کرنا ہے۔ سنسد بھاشینی کا مقصد مختلف زبانوں میں پارلیمنٹ سے متعلق کام  کاج کو آسان بنانے اور متعلقہ عمل کو ہموار کرنے کے لیے ایک جامع اِن ہاؤس اے آئی حل فراہم کرنا ہے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے پارلیمانی ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد کے لئے مصنوعات/آلات تیار کرنے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ پارلیمانی ڈیٹا اور وسائل کو اےآئی مصنوعات/آلات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھاشنی سے ترجمے کی سہولیات اور دیگر تکنیکی مہارت دستیاب ہوگی۔

سنسد بھاشینی کے تحت اے آئی کے کلیدی  اقدامات درج ذیل ہیں:

1.مصنوعی ذہانت پر مبنی ترجمہ

  • مباحثوں کی تاریخی دستاویزات، ایجنڈا فائلوں، کمیٹی کے اجلاس اور دیگر پارلیمانی مواد کا علاقائی زبانوں میں مسلسل ترجمہ۔
  • تمام لوگوں کو مختلف زبانوں میں اہم معلومات فراہم کرنا۔

2. پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کے لئے اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ

  • ایک جدید ترین انٹرایکٹو چیٹ بوٹ جو اراکین اور عہدیداروں کو اہم طریقہ کار کے قواعد اور دستاویزات تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔
  • صارفین فوری طور پر درست معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اس طرح اہم پارلیمانی قواعد و ضوابط کی تلاش میں صرف ہونے والے وقت کو کم کیا جائے گا۔
  • جیسے جیسے صارفین چیٹ بوٹ استعمال کریں گے، اس کی صلاحیتیں مسلسل بڑھیں گی اور بہتر ہوں گی۔ اس کے علاوہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

3.تقریر سے متن کی تبدیلی اور بر وقت تشریح

  • ایک انقلابی نظام جو اسمبلی مباحثوں کو حقیقی وقت میں نقل کے ساتھ متن میں بدل دے گا۔
  • یہ خصوصیت ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہوگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مباحثوں کو آسانی سے ریکارڈ، رسائی اور حوالہ دیا جاسکے۔
  • اس میں پس منظر کے شور میں کمی، حسب ضرورت الفاظ اور اس کی درستگی کو بڑھانے کے لیے جدیدترین دستاویزی ٹولز بھی شامل ہوں گے۔

4.ریئل ٹائم ٹرانسکرپشن کے ساتھ تقریر سے تقریر کی تبدیلی

  • اس  اقدام  سےتقریر کو حقیقی وقت میں تبدیل اور ترجمہ کیاجا سکےگا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مختلف زبانوں میں مباحثے اور مذاکرے فوری طور پر دستیاب ہوں۔
  • خود بخود طویل مباحثوں کا خلاصہ تیار کرنے سے فوری فیصلہ لینے اور بہتر ریکارڈ رکھنے میں مدد ملے گی۔

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، جو اس موقع پر موجود تھے، نے اس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام جدید ترین اے آئی حل کے ذریعے پارلیمانی عمل کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ‘سنسد بھاشینی’ مختلف زبانوں میں معلومات دستیاب کرے گی، قانون سازی کے دستاویزات کو ہموار کرے گی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی حکمرانی میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔

اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ موجود تھے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری جناب گورو گوئل نے لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

***

ش ح۔ ک ا۔

U NO 8486


(Release ID: 2112662) Visitor Counter : 21