صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے موہالی میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 11 MAR 2025 7:53PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 مارچ 2025) کو موہالی میں، حکومت پنجاب کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گروؤں کے آشیرواد اور ترغیب سے پنجاب کی سرزمین نے شہیدوں اور انقلابیوں کو جنم دیا ہے۔ ملک کی جدوجہد آزادی کے اہم باب پنجاب کی سرزمین پر لکھے گئے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے خدمت اور لگن کی بہت سی مثالیں قائم کی ہیں۔ دنیا بھر کے گردواروں کا لنگر بغیر کسی امتیاز کے تمام لوگوں کے لیے کھلا ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں نے پنجاب کے لوگوں سے لنگر سیوا کا فن سیکھا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج میں پنجاب کے بہادر سپاہیوں کا تعاون بہت اہم ہے ۔ پنجاب کی سرزمین نے غیر معمولی شخصیات کو جنم دیا ہے، جنھوں نے سماجی اصلاحات ، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، صنعت ، کھیل ، سیاست اور سماجی خدمت جیسے بہت سے شعبوں میں ملک اور دنیا کے لیے تعاون دیا ہے۔ پنجاب نے ہندوستانی زراعت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 1960 کی دہائی سے، جب ملک میں خوردنی اناج کی قلت تھی، پنجاب کے ترقی پسند کسانوں نے اپنی محنت سے سبز انقلاب کو کامیاب بنایا اور ملک کو غذائی تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پنجاب کے کسان اور زرعی سائنس دان ایک بار پھر ماحول دوست کاشتکاری کو اپناتے ہوئے زراعت کے شعبے میں پورے ملک کو قیادت فراہم کریں گے ۔


 

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

Please click here to see the President's Speech-

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8160


(Release ID: 2110515) Visitor Counter : 20