صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام
Posted On:
07 MAR 2025 7:04PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بین الاقوامی یوم خواتین، جو کہ ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:
’’بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر، میں تمام بہنوں اور بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
بین الاقوامی یوم خواتین، خواتین کی طاقت کی حصولیابیوں اور ملک و معاشرے میں ان کے منفرد تعاون کو اعزاز بخشنے کا موقع ہے۔ خواتین ہمارے خاندان، معاشرے اور قوم کی بنیاد ہیں۔ خواتین نے مشکلات اور چنوتیوں کا سامنا کرنے کے باوجود مختلف شعبوں میں کامیابی سے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔
تاہم خواتین کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم سب ایک ایسا معاشرہ بنانے کا عہد کریں جہاں ہر عورت خود کو محفوظ محسوس کرے اور اسے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔
میں کامیابی حاصل کرنے والی تمام خواتین کو مبارکباد دیتی ہوں اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کرتی ہوں۔‘‘
Please click here to see the President's message –
صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7964
(Release ID: 2109218)
Visitor Counter : 29