وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایم سی کا 56 ویں کنووکیشن کا انعقاد ، جناب اشونی ویشنو نے اسے عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا


آپ جہاں بھی کام کریں، ہمیشہ یاد رکھیں – ملک  سب سے پہلے، ہمیشہ پہلے: مرکزی وزیر  جناب  اشونی ویشنو

آئی آئی ایم سی میڈیا کی تعلیم کو صنعتی تعاون اور سکیورٹی سیکٹر کی تربیت کے ساتھ  مضبوط کرتا ہے: آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر انوپما بھٹناگر

Posted On: 04 MAR 2025 7:40PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) نے آج مہاتما گاندھی منچ، آئی آئی ایم سی ، نئی دہلی میں اپنے 56ویں کنووکیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ آئی آئی ایم سی کے چانسلر اور مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017Q9O.jpg

تقریب  میں 2023-24 بیچ کی کامیابیوں کو یاد کیاگیا، جس میں آئی آئی ایم سی نئی دہلی اور اس کے پانچ علاقائی کیمپس- ڈھینکنال، آئزول، امراوتی، کوٹیم اور جموں کے 478 طلباء کو ان کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ مزید برآں، 36 نمایاں طلباء کو ان کے تعلیمی سفر میں ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی فضیلت کے لیے  میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XTXZ.jpg

آئی آئی ایم سی کو عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی بنایا جائے گا۔

نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے 56ویں کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جناب  اشونی ویشنو نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کو عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی بنایا جائے گا۔

فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب  وشنو نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آئی ایم سی کے اگلے ایڈیشن میں عالمی معیار کا نصاب اور میڈیا انڈسٹری کے ساتھ مضبوط اشتراک کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے مواصلاتی منظر نامے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

 جناب  ویشنو نے میڈیا انڈسٹری کی متحرک نوعیت اور موافقت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا-"میڈیا کی پوری دنیا بدل رہی ہے اور تبدیلی مستقل ہے۔ ہمیں آگے رہنے کے لیے ان تبدیلیوں کو جذب کرنا اور ان کو اپنانا چاہیے۔"

فارغ التحصیل افراد کو درپیش چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے وزیر موصوف نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ لگن اور استقامت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں اور اسی توانائی کو بروئے کار لائیں جس نے انہیں اس اہم سنگ میل تک پہنچایا۔ مرکزی وزیر جناب ویشنو نے مزید کہا- "آپ جہاں کہیں بھی کام کریں، ہمیشہ یاد رکھیں -  ملک سب سے پہلے، آپ کا کام ملک کی مدد کرنا ہے، اور باقی خود بخود ہو جائے گا"۔

آئی آئی ایم سی نصاب کو جدید بنانا اور تربیتی پروگراموں کو وسعت دینا جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر انوپما بھٹناگر، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی نے کہا- "انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) نے جدید ترقیوں اور ابھرتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ رہنے کے لیے اپنے نصاب کو مسلسل بہتر کیا ہے۔" انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ طلباء ابلاغ عامہ کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اس مقصد کو سپورٹ کرنے کے لیے پلیسمنٹ سیل نے گزشتہ دسمبر میں ایک انڈسٹری کنیکٹ ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس نے طلباء کو میڈیا کے مختلف شعبوں کے نامور صنعت کاروں سے سیکھنے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایم سی انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، سکیورٹی کے شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلح افواج، ریاستی پولیس کے محکموں، کوسٹ گارڈ، آسام رائفلز اور سی آئی ایس ایف کے لیے خصوصی ماس کمیونیکیشن کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی اطلاعاتی افسران اور تعلقات عامہ کے افسران کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر آئی آئی ایم سی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نمیش روستگی کے علاوہ ادارے کے اساتذہ اور عملہ بھی موجود تھے۔

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.7823


(Release ID: 2108262)