مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
جناب جیوترادتیہ سندھیا موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں عالمی سطح پر بھارت کے عروج کی نمائندگی کریں گے
انڈیا موبائل کانگریس 2025 اور بھارت پویلین کے ہونے والا افتتاح کا تعارف نامہ
ایم ڈبلیو سی 2025 میں شرکت ڈیجیٹل اور موبائل ایکو سسٹم میں عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے کردار کو تقویت دے گی
بھارت تیزی سے عالمی ٹکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور جدت طرازی کو مہمیز کرنے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ایم ڈبلیو سی 2025 جیسی تقریبات میں شمولیت اہم ہے: جناب جے ایم سندھیا
وزیر موصوف ایم ڈبلیو سی 2025 میں گلوبل ٹیک گورننس اور متوازن جدت طرازی سے متعلق کلیدی سیشن سے خطاب کریں گے
Posted On:
01 MAR 2025 9:07AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ سندھیا 3 سے 6 مارچ 2025 تک اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اور بااثر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن پروگراموں میں سے ایک موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2025 میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر موصوف انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے کرٹن ریزر کی نقاب کشائی کریں گے اور موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) میں ’بھارتی پویلین‘کا افتتاح کریں گے۔
انڈیا موبائل کانگریس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بھارت کے جدت طرازی کے ایکو سسٹم کو اجاگر کرتا ہے، اور معروف ٹیلی کام کمپنیاں اور جدت طراز اپنی جدید ترقی اور پائیدار حل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بھارتی پویلین میں 38 بھارتی ٹیلی کام آلات بنانے والے ادارے اپنی جدید مصنوعات، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں کی نمائش کریں گے۔
وزیر موصوف کی شرکت ڈیجیٹل اور موبائل ایکو سسٹم میں عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کی موجودگی ڈیجیٹل تبدیلی، جدت طرازی اور مواصلات اور ٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کرے گی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر مواصلات عالمی صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور جدت طرازوں کے ساتھ 5 جی، مصنوعی ذہانت (مصنوعی ذہانت)، 6 جی، کوانٹم اور اگلی نسل کی موبائل ٹیکنالوجیز میں جدید ترین پیشرفتوں کا جائزہ لیں گے۔ یہ تقریب موبائل صنعت کو تشکیل دینے والے کلیدی رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی اور بھارت کے ڈیجیٹل عزائم کو اجاگر کرے گی۔
اپنے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ بھارت تیزی سے عالمی ٹکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور موبائل ورلڈ کانگریس جیسی تقریبات میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہماری وابستگی جدت طرازی کو مہمیز کرنے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ میں عالمی ماہرین کے ساتھ خیالات کے تبادلے اور موبائل اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔
توقع ہے کہ وزیر موصوف کئی اہم سیشنوں سے بھی خطاب کریں گے جن میں ’گلوبل ٹیک گورننس: رائزنگ ٹو دی چیلنج‘ اور ’جدت طرازی اور انضباط کا توازن: ٹیلی کام پالیسی پر عالمی نقطہ نظر‘شامل ہیں۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں شرکت سے توقع ہے کہ اس میں دنیا بھر کے اعلیٰ عہدیدار، بصیرت منداور جدت طراز جمع ہوں گے ، اور یہ اسٹریٹجک تعاون، علم کے تبادلے اور بھارت کی تکنیکی قیادت کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7690
(Release ID: 2107203)
Visitor Counter : 16