صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ  ہندنے قومی  فارنسک سائنس یونیورسٹی کی  تقسیم اسناد تقریب  میں شرکت کی

Posted On: 28 FEB 2025 12:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج بروز (28 فروری 2025) کو گاندھی نگر میں  قومی فارنسک سائنس یونیورسٹی  کی تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NationalForensicSciencesUniversity(3)84DZ.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انصاف پر مبنی سماجی نظام کو ہمارے ملک  کے لیے  ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ورثے اور ترقی کو ملا کر ہم انصاف پر مبنی ایک ترقی یافتہ بھارت  کی تعمیر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں وزارت داخلہ نے فارنسک سائنسز کے رول کو مضبوط کرنے اور اس شعبے میں سہولیات اور صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کئی موثر اقدامات کیے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NationalForensicSciencesUniversity(1)2990.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی نظام انصاف کو تب ہی مضبوط سمجھا جائے گا جب وہ واقعی سب کی شمولیت  پر مبنی ہو ۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ ان کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات ، خاص طور پر کمزور اور پسماندہ طبقات کو فارنسک شواہد کی بنیاد پر منصفانہ اور تیز انصاف فراہم کرانا  ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ملک کی اچھی حکمرانی میں اپنا تعاون فراہم کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NationalForensicSciencesUniversity(4)HHTH.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جرائم کی تحقیقات اور شواہد سے متعلق تبدیلیاں تین نئے فوجداری قوانین میں کی گئی ہیں ۔ نئے قوانین کے تحت ایسے معاملات میں جہاں سزا کی مدت سات سال یا اس سے زیادہ ہے ، اب فارنسک ماہر ین کے لیے جائے وقوعہ پر جا کر تفتیش کرنا لازمی ہو گیا ہے ۔ بھارتیہ ناگریک سرکشا سنہیتا نے تمام ریاستوں میں مقررہ وقت میں فارنسک سہولیات کی ترقی کے لیے التزام کیا ۔ بہت سے قوانین میں مقررہ وقت پر فارنسک جانچ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے فارنسک ماہرین کی   نوکریوں میں اضافہ ہوگا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NationalForensicSciencesUniversity(2)4P4T.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ، خاص طور پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ، فارنسک سائنس کے ماہرین کی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں ، لیکن ساتھ ہی ساتھ مجرم بھی نئے طریقے دریافت کر رہے ہیں ۔ ہماری پولیسنگ ، استغاثہ اور فوجداری انصاف کی فراہمی کے نظام سے وابستہ عملے جرائم پر قابو پانے اور انصاف کو قابل رسائی بنانے میں صرف مجرموں سے زیادہ ہوشیار ، تیز اور چوکس رہ کر ہی  ان پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد  ظاہر کیا کہ  قومی فارنسک  سائنسز یونیورسٹی کے تعاون سے ایک مضبوط فارنسک نظام تیار ہوگا ،  مجرموں کوسزا  دلانے کی شرح میں اضافہ ہوگا اور مجرم جرائم کے ارتکاب سے خوفزدہ ہوں گے ۔

برائے مہربانی صدرجمہوریہ کے خطاب کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Please click here to see the President's Speech

******

ش ح۔ت ف۔م ذ

UN NO.7647         


(Release ID: 2106895) Visitor Counter : 21