وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کمیونٹی ریڈیو کے مواد کا مقابلہ


مقامی نظریات کا فروغ

Posted On: 27 FEB 2025 4:34PM by PIB Delhi

تعارف

کمیونٹی ریڈیو کانٹینٹ چیلنج کا مقصد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے تخلیقی، اثر انگیز، اور اختراعی مواد کو اجاگر کرنا ہے، جو مقامی آوازوں کو بااختیار بنانے اور علاقے کے مخصوص مسائل کو حل کرنے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت اور کمیونٹی ریڈیو ایسوسی ایشن (سی آر اے)  کے تعاون سے، یہ پلیٹ فارم ڈبلیو اے وی ای ایس میں کریٹ انڈیا چیلنج کے پہلے سیزن کے تحت اسٹیشنوں کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔ اب تک، 246 شرکاء، بشمول 14 بین الاقوامی اندراجات چیلنج کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NQ88.png

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ(ڈبلیو اے وی ای ایس)  اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد مرکز ہے اور پورے میڈیا  اور تفریحی صنعت (ایم اینڈ ای)  کے  سیکٹر کو یکجا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تقریب ایک اعلیٰ ترین عالمی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی  ایم اینڈ ای  صنعت کی توجہ ہندوستان پر لانا اور اسے ہندوستانی  ایم اینڈ ای  سیکٹر کو  اس کے ہنر کے ساتھ جوڑنا ہے۔

یہ سمٹ 1 سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز میں منعقد ہوگا۔ جس میں  چار اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی – جو اس طرح   ہیں : براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی- ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا اور اختراع ، اور فلمیں- ڈبلیو اے وی ای ایس  ہندوستان کی تفریحی صنعت کے مستقبل کو ظاہر کرنے کے لیے رہنماؤں، تخلیق کاروں اور تکنیکی ماہرین کو یکجا  کرے  گا۔

براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ ستون کے تحت کمیونٹی ریڈیو کا مواد چیلنج، باخبر، مصروف اور منسلک کمیونٹیز کو فروغ دینے میں کمیونٹی ریڈیو کے اہم شراکت کا جشن ا ہے۔

مقابلے کے مقاصد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B907.png

مقابلے کا مقصد کمیونٹی ریڈیو  اسٹیشنوں کی طاقت اور صلاحیت کو منوانا ہے جو جدت طرازی اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

اندراجات جمع کرانے کے زمرے

ڈبلیو اے وی ای ایس مقابلہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں(سی آر ایسز) کو پانچ الگ الگ زمروں میں اندراجات جمع کرانے کی دعوت دیتا ہے۔ ان میں سے  ہر ایک کمیونٹی کی ترقی کے ایک اہم پہلو پر مرکوز ہے۔ ان زمروں کا مقصد مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے  سی آر ایسز کے مؤثر کام کو اجاگر کرنا ہے۔

صحت عامہ اور حفاظت:  سی آر ایسز ایسے  اختراعی   پروگراموں کی نمائش کر سکتے ہیں جو صحت عامہ کے مسائل، ہنگامی تیاریوں، بیماریوں سے بچاؤ، حفظان صحت کے طریقوں، اور دماغی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرتے ہیں۔

تعلیم اور خواندگی: ایسے پروگرام جو تعلیم اور خواندگی کو فروغ دیتے ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، علم اور ہنر کے حامل افراد کو ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی/سماجی انصاف اور وکالت: ایسے پروگرام جو صنفی مساوات، بچوں کے حقوق، بااختیار بنانے اور سماجی انصاف پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، پسماندہ کمیونٹیز کی وکالت کرتے ہیں اور ایک مساوات پر مبنی معاشرے کو فروغ دیتے ہیں۔

زراعت اور دیہی ترقی: ایسے پروگرام جو پائیدار کھیتی باڑی، زرعی اختراعات، اور دیہی صنعت کارو باریت  کی حمایت کرتے ہیں، اور  دیہی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔

ثقافتی تحفظ: ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف کردہ پروگرام، روایتی فن کی شکلوں، زبانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے طریقوں  کا جشن  منانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00331BP.png

رجسٹریشن کے رہنما خطوط

مقابلے کے لیے رجسٹریشن 28 فروری 2025 تک کھلا رہے گا۔ یہ ہندوستان میں تمام رجسٹرڈ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں(سی آر ایس) کے لیے دستیاب ہے   جنہیں وزارت اطلاعات و نشریات(ایم آئی بی) نے منظور کیا اور جن کے پاس ایک درست یا تجدید شدہ لائسنس ہے۔ ہر اسٹیشن کو پانچ زمروں میں سے ایک کے تحت صرف ایک اندراج جمع کرانے کی اجازت تھی۔ ایک ہی یا مختلف زمروں میں متعدد اندراجات جمع کرانے کی صورت میں  نااہل قرار دیا جائے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G533.png

 اندراجات کی ضروریات

پروگرام  سے متعلق اندراجات کا  فارمیٹ، دورانیہ  اور  معاون  مواد کی خصوصی ضروریات کے مطابق ہونا چاہئےتاکہ مواد  اور اس کے اثر کو اجاگر کیاجاسکے۔

پروگرام کا معیار: ہر اندراج کو آدھے گھنٹے کا پروگرام یا سیریز کی ایک ہی قسط ہونا چاہیے۔

پروگرام  کے فارمیٹس : اندراجات میں ٹاک شوز، دستاویزی فلمیں، موسیقی کے پروگرام، تعلیمی مواد، لائیو شوز، فون ان  پروگرام  یا کوئی اور طرز   شامل ہو سکتے  ہیں۔

معاون مواد:

  • پروگرام کی تفصیل: پروگرام کے مواد اور مقاصد کا ایک مختصر جائزہ فراہم کریں۔
  • امپیکٹ رپورٹس: پروگرام کی رسائی اور کمیونٹی پر اثرات کی تفصیل۔
  • سامعین کی رائے : سامعین کے تاثرات اور تبصرے شامل کریں۔

Submission Process

 

 

 

 

اندراجات جمع کرنے کا طریقہ کار:

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NNEP.png

 جانچ   کا معیار

ڈبلیو اے وی ای ایس مقابلے کے لیے جمع کرائی گئی گذارشات کی منصفانہ اور جامع  جانچ   کو یقینی بنانے  اور، ہر کمیونٹی ریڈیو پروگرام کا اندازہ لگانے کے لیے درج ذیل  معیارات استعمال کیے جائیں گے:

 

 

 

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061YJW.png

حتمی انتخاب

ڈبلیو اے وی ای ایس  مقابلے کا فیصلہ ماہرین کا ایک پینل کرے گا  جس میں میڈیا کی شخصیات اور کمیونٹی ریڈیو ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی آر اے آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ یہ پینل  دو مرحلوں کی جانچ کے عمل کے ذریعے فیصلہ  کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007MSYK.png

حتمی انتخاب: فاتحین کا انتخاب شارٹ لسٹ کردہ اندراجات سے کیا جائے گا اور جانچ  کے معیار کی بنیاد پر فائنل راؤنڈ میں داخلہ  ممکن ہوسکے گا ۔

نتیجہ

 ڈبلیو اے وی ای ایس مقابلہ کے حصے کے طور پر کمیونٹی ریڈیو مواد کا چیلنج پورے ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے اثر انگیز کام کو پہچاننے اور منوانے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے۔ جدت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، یہ مقابلہ مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور اہم مسائل کو حل کرنے میں کمیونٹی ریڈیو کے ضروری کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

حوالہ

https://x.com/WAVESummitIndia/status/1834588260682666319/photo/1

https://wavesindia.org/challenges-2025

https://waves.craindia.in/

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ض ر۔رض

U-7615


(Release ID: 2106704) Visitor Counter : 13