صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے پٹنہ میڈیکل کالج کی صد سالہ تقریبات کی رونق بڑھائی

Posted On: 25 FEB 2025 3:16PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ  دروپدی مرمو نے آج ( فروری 25 ، 2025) کو بہار کے پٹنہ میں پٹنہ میڈیکل کالج کی صد سالہ تقریبات رونق بڑھائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے پٹنہ میڈیکل کالج کو بہار کا بیش قیمتی ورثہ قرار دیا۔ ادارے کی قدیم روایات کو برقرار رکھنے کی سنہری تاریخ رہی ہے اور یہ لگاتار جدیدیت کی جانب گامزن ہے۔ پی ایم سی ایچ ، ایشیاء کے بہترین اسپتالوں میں سے ایک رہا ہے۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء نے  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے  اور ملک اور بیرون ملک میں اپنی ذہانت ، خدمات  اور عزم کے ذریعہ پی ایم سی ایچ کا نام روشن کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دوسرے شہر یا  ریاست میں علاج کے لیے جانے میں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جن میں علاج میں تاخیر، رہائش اور کھانے پینے کے مسائل اور روزگار شامل ہیں۔ اس سے بڑے شہروں کے میڈیکل اداروں پر بھی بوجھ بڑھ جاتا  ہے۔ ملک بھر میں بہترین طبی اداروں کے پھیلاؤ سے ان سبھی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ چینی ، حیدرآباد ، ممبئی اور اندور جیسے شہر خصوصی علاج معالجے کے مراکز کے طور پر فروغ پا چکے ہیں۔ بہار کو بھی انہی مراکز کی طرح ڈیولپ ہونا چاہیے۔ اس سے نہ صرف بہار کی عوام کو بہتر طبی علاج ملے گابلکہ ریاست کی معیشت  کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔  پی ایم سی ایچ اور اس کے فارغ التحصیل طلباء اپنے تجربہ کی بدولت اس کام میں بڑے پیمانے پر تعاون کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ٹکنالوجی کا دور ہے۔ طب کے میدان  میں ٹکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس جیسی ٹکنالوجیاں طبی طریقہ کار کو آسان اور زیادہ درست بنا رہی ہیں۔ انہوں نے پی ایم سی ایچ کے سبھی شراکت داروں سے جدید طرین ٹکنالوجیوں کو اپنانے کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف علاج آسان ہوگا بلکہ ڈاکٹروں کی معلومات اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرس ، محققین، تھیراپسٹ، اساتذہ اور کاؤنسلرس بھی ہیں۔ ان سبھی کرداروں میں یہ ڈاکٹرس سماج کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور ملک کی تعمیر میں تعاون دیتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے ان سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو خون اور اعضاء کا عطیہ دینے کی اہمیت سے واقف کرائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1740471185465PCWR.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1740468828756U78D.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1740468741328LP8P.JPG

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک  کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ض ر۔ا ک م

U-7548


(Release ID: 2106110) Visitor Counter : 32