وزارت اطلاعات ونشریات
ویوز ایکس آر کریئٹر ہیکاتھون 2025
Posted On:
13 FEB 2025 6:20PM by PIB Delhi
آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی میں اہم اختراع
تعارف
ویوز ایکس آر کریئٹر ہیکاتھون (XCH) ایک اہم چیلنج ہے جو ہندوستان بھر کے ڈیولپرز کو آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی میں نئے محاذوں کو تلاش کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے Wavelaps، BharatXR، اور XDG کے ذریعے ترتیب دیا گیا، XCH جدید اختراعات کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی تعامل کو از سر نو متعین کرتا ہے۔ شرکت کنندگان کو ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) 2025 میں اپنے حل پیش کرنے کا موقع ملے گا جو 1 سے 4 مئی تک جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنس، ممبئی میں منعقد ہونے والا ایک اہم صنعتی اجتماع ہے۔
ویوز (WAVES) ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے جسے انڈیا کی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) انڈسٹری کو بڑھاوا دینے، صنعت کے رہنماؤں، اسٹیک ہولڈروں، اور اختراع کاروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سربراہی اجلاس کی ایک اہم خصوصیت ’بھارت میں تخلیق کریں‘ چیلنج نے اب تک 70,000 سے زیادہ رجسٹریشن اور 31 چیلنج کے ساتھ زبردست شرکت حاصل کی ہے۔ ہنر اور تکنیکی ترقی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے، WAVES کا مقصد ہندوستان کو ایم اینڈ ای میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔
شرکت اور جائزہ
ہیکاتھون تین یا چار اراکین پر مشتمل ٹیموں کے لیے کھلا ہے۔ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکت کنندگان بشمول ڈیزائنرز، ڈویلپرز، اور مضامین کے ماہرین، کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اگرچہ کسی مخصوص تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہے لیکن XR ٹیکنالوجیز اور اختراع میں مضبوط دلچسپی ضروری ہے۔
پروجیکٹوں کا جائزہ کلیدی پیرامیٹروں کی بنیاد پر کیا جائے گا جس میں جدت، صارف کا تجربہ، تکنیکی نفاذ، اور ممکنہ اثرات شامل ہیں۔ حکم صاحبان فزیبلٹی، اسکیل ایبلٹی، اور حل کی مجموعی تخلیقی صلاحیت اور اصلیت پر بھی غور کریں گے۔
موضوعات
صحت کی دیکھ بھال، تندرستی، اور بہبود
یہ تھیم صحت کی دیکھ بھال میں XR ٹیکنالوجیز کے انضمام کو تلاش کرنے، مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے، طبی تربیت کو آگے بڑھانے، فٹنس کو فروغ دینے، اور مجموعی بہبود کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ شرکا ایسے حل تیار کریں گے جو تھراپی، بحالی، دماغی صحت کی مدد، اور ورچوئل فٹنس پروگراموں کے لیے عمیق تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
تعلیمی تبدیلی
تعلیم میں انقلاب لانے کی طاقت کے ساتھ، XR انٹرایکٹو اور تجرباتی تعلیم کو فعال کرتا ہے۔ یہ موضوع شرکا کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایسے عمیق حل تیار کریں جو کلاس رومز سے لے کر پیشہ ورانہ تربیت اور کارپوریٹ لرننگ تک متنوع تعلیمی ترتیبات میں رسائی، مشغولیت، اور مہارت کی نشوونما کو بڑھائیں گے۔
گہری سیاحت
XR نئے سرے سے یہ وضاحت کر سکتا ہے کہ لوگ کس طرح دنیا کی دریافت اور تجربہ کرتے ہیں۔ یہ موضوع شرکا کو ورچوئل سیاحت، تاریخی تعمیر نو، انٹرایکٹو ثقافتی کہانی سنانے، اور عمیق سفری تجربات کے ذریعے منزلوں کو زندگی میں لانے کے لیے اختراعی طریقے تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے جو جسمانی اور ڈیجیٹل حقیقتوں کو آپس میں ملاتے ہیں۔
ای کامرس اور ریٹیل ٹرانسفارمیشن
جب کہ خریداری کے تجربات تیزی سے ڈیجیٹل ہوتے جا رہے ہیں، XR کسٹمر کی مصروفیت اور ذاتی نوعیت کو بڑھانے کے نئے طریقے پیش کرتا ہے۔ یہ تھیم ورچوئل شو روم، انٹرایکٹو شاپنگ کے تجربات، اور بہتر برانڈ تعاملات بنانے کے لیے ای کامرس، ریٹیل، اور رئیل اسٹیٹ میں عمیق ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہے۔
انعامات اور شناخت
ایکس آر کریئٹر ہیکاتھون میں کُل 5 لاکھ کا نقد انعامی پول ہے، جس میں بہت سے خصوصی انعامات شامل ہیں۔ جیتنے والوں کو پریمیم تجارتی سامان تک رسائی حاصل ہوگی، معروف عالمی XR ایونٹس جیسے MIT Reality Hack اور AWE Asia کے اسپانسر شدہ دورے، اور اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، شرکا کو XR ٹیکنالوجی کے ارتقا میں ان کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے، سرکاری حکام اور صنعتی رہنماؤں کی جانب سے تعریفی خطوط سے نوازا جائے گا۔
حوالے:
https://wavesindia.org/challenges-2025
https://wavelaps.com/xrcreatorhackathon/
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2090278
پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6683
(Release ID: 2102930)
Visitor Counter : 26