وزارت اطلاعات ونشریات
بیٹل آف بینڈس کو حاصل ہوئی عالمی شہرت! ہندی نغمے، بالی ووڈ نغمے، کلاسیکی یا لوک گیت گانے والوں اور وہ لوگ جن کا خود کا بینڈ ہے، کے لیے ممبئی میں منعقدہ ’ویوز‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا ایک سنہری موقع دستیاب ہے جہاں وہ نام اور شہرت کما سکتے ہیں
کیاں آپ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں؟ اپنے بینڈ کی اصل دو منٹ پر مشتمل کارکردگی داخل کرنے کا موقع نہ گنوائیں، بین الاقوامی بینڈس کے لیے عالمی رجسٹریشن کا عمل جلد ہی شروع ہوگا
بھارت کے سرکردہ 5 بینڈس، ویراگیز، صوفی راکرز، سولس آف صوفی ایکس گورانش، ایم ایچ 43 اور شیوہام، عظمت حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی بینڈ کے ساتھ مقابلہ کریں گے
Posted On:
13 FEB 2025 6:18PM by PIB Delhi
اگر آپ کی عمر 18 سال سے اوپر ہے اور موسیقی آپ کی رگوں میں دوڑتی ہے، اگر آپ کے اندر عالمی اسٹیج پر کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہے اور اگر آپ دنیا کے سرکردہ بینڈس کی لیگ میں شامل ہونے اور ایک حقیقی سلیبرٹی بننے کا خواب دیکھتے ہیں، تو ’ویوز‘ آپ کے لیے حتمی پلیٹ فارم ، یعنی تاریخ میں اپنا نام لکھنے کا ایک سنہری موقع لے کر آتا ہے ۔
ہندوستان میں بیٹل آف بینڈز کی غیر معمولی کامیابی کے بعد، وزارت اطلاعات و نشریات، دوردرشن اور ویوز نے بیٹل آف بینڈز انٹرنیشنل شروع کرنے کا منصوبہ وضع کیا ہے جو ممبئی، ہندوستان میں ہونے والے مقابلے کا حصہ بننے کے لیے پوری دنیا سے بے مثال میوزیکل بینڈز کو مدعو کرنے کے لیے تیار ہے۔

عالمی بینڈس ویوز چیلنج میں مقابلہ کریں گے
بین الاقوامی بینڈس کی شرکت کے لیے جلد ہی رجسٹریشن شروع ہونے والی ہے۔ مکمل جانچ پڑتال کے عمل کے بعد، سرکردہ 13 بین الاقوامی بینڈس کو چیلنج کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا جائے گا جن کی میزبانی بیٹل آف بینڈز کے ہندوستانی سرکردہ 5 بینڈس کے ذریعے کی جائے گی۔ دنیا بھر کے وہ لوگ جو ہندی، بالی ووڈ، کلاسیکی اور لوک گیت گا سکتے ہیں اور جن کے اپنے بینڈ ہیں وہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ فائنل ٹاپ 5 انٹرنیشنل بینڈس اور ٹاپ 5 بھارتی بینڈس کو باوقار ویوز پلیٹ فارم پر اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔
سرکردہ 5 بینڈس عظمت کے لیے مقابلہ کریں گے
بیٹل آف بینڈز میں ملک بھر سے ٹیلنٹ موجود تھے جن میں سے سرکردہ 26 بینڈس کو چیلنج کے لیے منتخب کیا گیا، بینڈز نے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہر ہفتے ہمارے ججوں کی جانب سے دیے گئے چیلنج کو قبول کیا جس میں بالی ووڈ، اوریجنلز، کلاسیکل اور لوک گیت پیش کیے گئے۔ سرکردہ 5 بینڈز نے فائنل میں جگہ بنائی جن میں سے فاتح بینڈ دی ویراگیز تھا، پہلا رنر اپ صوفی راکرز تھا اور دوسرا رنر اپ سولس آف صوفی ایکس گورانش تھا، دیگر دو بینڈ جنہوں نے ٹاپ 5 میں اپنی جگہ بنائی ایم ایچ 43 اور شیوہام تھے۔

خلاقیت اور موسیقی کی نمو کا جشن
یہ تقریب عوام کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہونے کا وعدہ کرتی ہے، کیونکہ انہیں موسیقی کی مختلف کارکردگی ملاحظہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا جو کہ مختلف انواع پر محیط ہوں گی، اور یہ ایک ایسی تقریب ہے جو موسیقی سے محبت کرنے والوں کے متنوع ذوق کو خلوص کے ساتھ پیش کرتی ہے۔
بیٹل آف بینڈ انٹرنیشنل کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں اور موسیقی کی حدود کو وسعت دینا ہے جبکہ کمیونٹی، اختراع اور ترقی کے احساس کو فروغ دینا ہے۔ ویوز نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور دنیا بھر کے سامعین کو موسیقی کے تازہ تجربات پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بننے کے لیے تیار ہے۔
چیلنج کو سارے گامان نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری شو کی معمر ڈائریکٹر شروتی انندیتا ورما نے کی ہے۔ شاندار ٹیلنٹ کیتن سنگھ کی میزبانی میں، چیلنج کا فیصلہ راجہ حسن اور شردھا پنڈت کر رہے ہیں۔ اس چیلنج میں ٹونی ککڑ، شروتی پاٹھک، رادھیکا چوپڑا، امیتابھ ورما اور متعدد دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ ہندوستانی سرپرست ہیں۔

مزید معلومات کے لیے اور تقریب سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے رجسٹریشن کے لیے آفیشل ویوز ویب سائٹ www.wavesindia.orgپر جائیں ۔
حصہ لینے کا طریقہ کار
حصہ لینے کے لیے، بینڈس (گلوکار سمیت زیادہ سے زیادہ 5 اراکین پر مشتمل) کو دوردرشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے، اپنی اپنی موسیقی کی نمائش کرتے ہوئے، اصل آڈیو وژول پرفارمنس جمع کروانا ہوگی۔ پرفارمنس میں کوئی موجودہ گانا یا کمپوزیشن نہیں ہونا چاہیے۔
ویڈیو جمع کرانے کا طریقہ کار
بینڈز کو لازمی طور پر ایک ویڈیو (زیادہ سے زیادہ 2 منٹ، 300 ایم بی ، ایم پی 4 فارمیٹ) موسیقی کا اصل حصہ جمع کرانا چاہیے جو جدید اور روایتی لوک عناصر کو ملاتا ہو۔
دوردرشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے "ویوز انڈیا" سیکشن کے تحت اپ لوڈ کریں، "بیٹل آف بینڈز" کو منتخب کریں اور رجسٹریشن کی ہدایات پر عمل کریں۔
رجسٹریشن
بینڈ کا نام، شہر، رابطہ کی معلومات، بینڈ ممبرز، سوشل میڈیا لنکس اور پرفارمنس لنک جیسی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن فارم پُر کریں۔
شرائط:
جمع کرائی گئی پہلی درست ویڈیو پر انتخاب کے لیے غور کیا جائے گا۔
ویڈیوز رہنما خطوط کے مطابق ہونی چاہئیں؛ عدم تعمیل نااہلی کا باعث بنے گی۔
معلومات جمع کراکے ، شرکاء پروموشنل استعمال کے لیے رازداری کے حقوق سے دستبردار ہو جاتے ہیں۔
ویوز کے بارے میں
عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاحی ایڈیشن یکم مئی سے 4 مئی 2025 تک ہونے والا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے نشریات، ڈیجیٹل میڈیا، ایڈورٹائزنگ، اینی میشن، موسیقی کے اثرات، موسیقی کے شعبے کے رابطے کے لیے ویوز کو ایک فلیگ شپ عالمی پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا ہے۔ ویوز 2025 میڈیا اور تفریحی صنعت کے لیے سرمایہ کاری کی ایک سرکردہ منزل کے طور پر ہندوستان کے کردار کو تقویت دینے کے لیے اہم اعلانات اور اقدامات پیش کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6594
(Release ID: 2102909)
Visitor Counter : 22