وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا
Posted On:
12 FEB 2025 4:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میکرون نے آج صبح مارسے میں مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا اور پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جان گنوانے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہید ہونے والوں کی قربانیوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
مزارگس وار سیمٹری یوروپ میں امن کے لیے لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور قربانی کی تاریخ کی یادگارہے۔ ان کی کہانی بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔ یہ سیمٹری لوگوں کے درمیان عوامی روابط کی یاد دلاتی ہے، جن سے ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کو فروغ ملتا رہا ہے ۔
********
ش ح۔م ش ع۔ن ع
U-6509
(Release ID: 2102346)
Visitor Counter : 39
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam