وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایرو انڈیا- 2025  کے دوران سکریٹری دفاع کی متعدد دفاعی وفود سے ملاقات

Posted On: 12 FEB 2025 8:00AM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 11 فروری 2025 کو بنگلورمیں ایرو انڈیا 2025 کے موقع پر سکریٹری، سری لنکا کی وزارت دفاع ایئر وائس مارشل (رٹائرڈ) سمپت تھویاکونتھا؛ دفاع کے مستقل سکریٹری، سورینام مسٹر جینت کمار بائیڈسی؛ منگولیا کے اسٹیٹ  سکریٹری بریگیڈیئر جنرل گنکھیوگ دیگوادرج؛ سکریٹری، وزارت دفاع، نیپال مسٹر رامیشور دنگل؛ مستقل سکریٹری، ماریشس مسٹر دیویندرے گوپال اور مستقل سیکریٹری، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میجر جنرل لکوکیلا میٹیکوزا مارسل کے ساتھ کئی دو طرفہ میٹنگیں کیں۔

 میٹنگ کے دوران  دفاعی تعاون کا جائزہ لینے اور تعلقات کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ خاص طور پر بات چیت کا مرکز دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر تھا۔ بعد ازاں سکریٹری دفاع نے مختلف مشترکہ منصوبوں اور دفاعی صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بین الاقوامی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمامنٹ فرانس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل گیل ڈیاز ڈی ٹوسٹا سے بھی ملاقات کی۔

********

 

ش ح۔ظ ا ‎‎‎

UR No.6470


(Release ID: 2102084) Visitor Counter : 33