وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 FEB 2025 1:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا  ‘‘پنڈت دین دیال اپادھیائے جی ایک  عظیم  مفکر تھے جنہوں نے خود کو بھارت  کی خدمت کے لیے وقف کر دیا تھا۔  معاشرے کے ایک ایک فرد کے فروغ کا ان کا فلسفہ ایک مضبوط ملک کی سمت میں سفر میں ہمیں  ترغیب دیتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘، ہم پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے خود کو  بھارت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا تھا۔ سماج کے آخری فرد کی ترقی کا ان کا فلسفہ ایک مضبوط ملک  کی سمت میں سفر میں ہمیں  ترغیب دیتا رہے  گا۔ ہمارے اجتماعی مشن اور ترقی  میں ان کی قربانی اور نظریات  رہنمائی عطا کرتے رہیں گے’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح ۔رض

U-6405


(Release ID: 2101676) Visitor Counter : 30