خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر کی قیادت میں ہندوستانی وفد نیویارک، امریکہ میں سماجی ترقی کے کمیشن کے 63ویں اجلاس میں شرکت کرے گا
’’یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا‘‘: محترمہ ٹھاکر کل ترجیحی موضوع پر وزارتی فورم میں ہندوستان کا بیان پیش کریں گے
Posted On:
10 FEB 2025 2:34PM by PIB Delhi
ہندوستان 10 سے 14 فروری 2025 تک ہونے والے کمیشن برائے سماجی ترقی (سی ایس او سی ڈی) کے 63 ویں اجلاس میں شرکت کرے گا، جس کی قیادت حکومت ہند کی وزارت برائے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کریں گی۔ سی ایس او سی ڈی سیشن کا مقصد سماجی ترقی کے اہم مسائل پر بحث اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے، جس میں جامع سماجی پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر سماجی بہبود کو فروغ دینا شامل ہے۔
اجلاس کے دوران ہندوستان اہم بات چیت میں سرگرمی سے حصہ لے گا۔ محترمہ ساوتری ٹھاکر، ایم او ایس11 فروری 2025 بروز منگل کو وزارتی فورم میں ترجیحی تھیم: ’’یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا‘‘ پر ہندوستان کا بیان پیش کریں گی۔
ہندوستانی وفد ابھرتے ہوئے مسائل جیسے ’’زیادہ بار بار اور پیچیدہ بحرانوں کے تناظر میں سماجی لچک کو بڑھانے کے لیے پالیسیاں‘‘ پر بات چیت میں حصہ لے گا اور عالمی حقوق پر مبنی سماجی تحفظ کے نظام پر بات چیت میں بھی شامل ہو گا۔
ہندوستانی وفد اجلاس میں سماجی لچک کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں اور اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
سماجی ترقی کے کمیشن کے اس اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت سے سماجی کمزوریوں سے نمٹنے اور بحرانوں کے دوران لچک کو بڑھانے میں عالمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی توقع ہے۔ ہندوستان مضبوط اور زیادہ لچکدار معاشروں کی تعمیر کے لیے اپنے تجربات کو بانٹنے اور عالمی ساتھیوں سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
********
ش ح۔م ح ۔اش ق
(U:6332)
(Release ID: 2101310)
Visitor Counter : 31