وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری 10 فروری 2025 کو بنگلورو کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2025 کا افتتاح کریں گے


فضائی طاقت، جدید اختراعات اور ممکنہ نئے عالمی تعاون کا مظاہرہ  کرتے ہوئےاس پانچ روزہ پروگرام سے 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کے حصول میں مدد ملے گی

ایرو انڈیا 2025 ایک مضبوط، باصلاحیت، محفوظ اور خود انحصار ہندوستان کے ہمارے وژن کو آگے بڑھائے گا: جناب راج ناتھ سنگھ

نو سو سے زیادہ نمائش کنندگان اور 90 ممالک اس میں شرکت کر رہے ہیں، اس طرح یہ  اب تک کا سب سے بڑا ایرو انڈیا بننے جا رہا ہے، جس میں تقریبا 30 وزرائے دفاع اور 100 سے زیادہ او ای ایم شرکت کریں گے

ملکی دفاعی پیداوار 2026-2025 تک 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ  برآمدات 30,000 کروڑ روپے سے تجاؤز کر سکتا ہے: آر ایم

Posted On: 09 FEB 2025 6:21PM by PIB Delhi

ایرو انڈیا کے 15 ویں ایڈیشن، ایشیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس اور دفاعی نمائش کا افتتاح رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 10 فروری 2025 کو بنگلورو، کرناٹک میں یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن پر کریں گے۔ ‘دا  رن والے ٹو اے بلین آپرچیونٹیز’ کے وسیع تھیم کے ساتھ پانچ روزہ اس پروگرام میں  بھارت  کی فضائی طاقت اور مقامی جدید اختراعات کے ساتھ ساتھ عالمی ایرو اسپیس کمپنیوں کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ ‘آتم نر بھر بھارت’  اور ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ ویژن کے مطابق، یہ تقریب مقامی بنانے کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک مرحلہ بھی فراہم کرے گی۔  اس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 2047 تک ملک کو وکست  بھارت بنانے کے عزم کو تقویت ملے گی۔

رکشا منتری نے اس تقریب کی ما قبل شام  بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرو انڈیا کو ایک ایسا  پلیٹ فارم قرار دیا، جو ایک مضبوط، باصلاحیت  ہندوستان، محفوظ اور خود انحصار ہندوستان کے حکومت کے وژن کو آگے بڑھائے گا۔ ‘‘ایرو انڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جو نیو انڈیا کی طاقت، لچک اور خود انحصاری کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی دفاعی تیاریوں کے لئے اہم ہے،  بلکہ یہ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا اور عالمی شراکت داری قائم کرے گا۔ ہمارا مقصد اپنے دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا، گہرے تعاون اور مشترکہ پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقریب صرف ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی نمائش نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی، سائنسی مزاج اور اختراع کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گی۔

یہ پروگرام42,000 مربع میٹر سے زیادہ کے کل رقبے میں منعقد ہو رہا ہے اور 150 غیر ملکی کمپنیوں سمیت 900 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت کی تصدیق کے ساتھ، یہ ایونٹ اب تک کا سب سے بڑا ایرو انڈیا ہونے والا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے 90 سے زیادہ ممالک کی شرکت کو ہندوستان کی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔ اس تقریب میں تقریباً 30 ممالک کے وزرائے دفاع یا نمائندے شرکت کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  43 ممالک کے ایئر چیفس اور سیکرٹریز کی موجودگی نہ صرف ہندوستان کے لیے، بلکہ پوری بین الاقوامی دفاعی برادری کے لیے، اس تقریب کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے ۔

حالیہ برسوں میں دفاعی اور ایرو اسپیس شعبے کی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے، رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ، آج، ہندوستان نہ صرف ہندوستان کے اندر بڑے پلیٹ فارمز اور آلات کو ڈیزائن اور تیار کرنے کے قابل ہے، بلکہ اس نے ملک کے اندر ایک وسیع سپلائی چین کو کامیابی سے قائم کیا ہے۔ ‘‘چھوٹے جنگی جہاز  تیجس، چھوٹے جنگی جہاز  پراچنڈ اور سی-295 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ جیسے جدید پلیٹ فارم اب ہندوستان میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ ہم نے ملک کے اندر پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے بنانے کا پختہ عزم بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اگنی میزائل، اَستر میزائل سسٹم اور پناکا میزائل سسٹم سے لے کر جدید ترین ہائپرسونک میزائل سسٹم اور آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم تک، ہم نے کامیابی کی بے شمار کہانیاں بنائی ہیں۔ ان کامیابیوں نے ہمارے دفاعی شعبے کو مضبوط بنانے، ہندوستان کو مزید خود انحصار اور محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے کارپوریٹائزیشن کے بعد، نئی تشکیل شدہ کمپنیوں نے دفاعی پیداوار میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ایک سوچے سمجھے اور اچھی طرح سے تیار کردہ منصوبے کے تحت، ہم نے دفاعی اور ایرو اسپیس صنعتوں میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے فعال طور پر کام کیا ہے۔ آج، ہندوستان کے پاس ایک فروغ پذیر نجی دفاعی صنعت ہے،  جس نے خود کو مضبوطی سے قائم کیا ہے اور وہ ہماری قومی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔’’

رکشا منتری نے اس اعتماد کا اظہار  کیا کہ دفاعی پیداوار، 1.27 لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ کو عبور کرنے کے بعد، 2026-2025 کے آخر تک 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی برآمدات، جو کہ 21,000 کروڑ روپے کے ریکارڈ اعداد و شمار تک ہے، 30,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائےگی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کو اقتصادی سپر پاور بنانے میں دفاعی صنعتی شعبے کے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں کوئی بھی پیش رفت نہ صرف قومی سلامتی کو مضبوط کرتی ہے، بلکہ معیشت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ایپلی کیشنز کے لیے تیار کی گئی ٹیکنالوجیز سول سیکٹر میں بھی جدت کو فروغ دیتی ہیں، جس سے روزگار پیدا ہوتا ہے اور معاشی ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے ایرو انڈیا کو اقتصادی طاقت کا ایک اہم محرک قرار دیا، جو معیشت کی مجموعی ترقی اور فروغ نمال رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایرو انڈیا کو ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں عالمی لیڈر بننے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

پندرہواں ایرو انڈیا 10 اور 14 فروری 2025 کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ 10 سے 12 فروری کو کاروباری افراد کے لئے مخصوص کیا گیا ہے، جس میں 13 اور 14 تاریخ کو عوام کے لئےمقرر کیا گیا ہے۔ تقریب میں وزرائے دفاع کا کنکلیو ، سی ای اوز گول میز، انڈیا  پویلین اور آئی ڈی ای ایکس پویلین کا افتتاح، منتھن آئی ڈی ای ایکس ایونٹ، سامرتھ  انڈیجنائزیشن ایونٹ،  اختتامی تقریب، سیمینار ، دلکش  ایئر شوز اور ایرو اسپیس کمپنیوں کی نمائش شامل ہے۔

وزرائے دفاع کا کنکلیو

تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کے درمیان دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ، رکشا منتری 11 فروری کو وزرائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی ہائبرڈ موڈ میں کریں گے۔ اس سال کا تھیم ‘بین الاقوامی دفاع اور عالمی انسلاک (بِرج ) کے توسط سے لچیلا پن بنانا  اور اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

پچھلے ایڈیشن میں 27 وزرائے دفاع اور نائب وزرائے  دفاع کے ساتھ ساتھ 15 دفاعی اور سروس چیفس اور 12 مستقل سکریٹریوں  نے شرکت کی تھی۔ اس سال میں وسعت کی گئی ہے،  کیونکہ 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی اس کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔ تقریبا 30 وزرائے دفاع کے علاوہ دفاع/سروس چیفس اور دوست ممالک کے مستقل سکریٹریز اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ کانکلیو سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور مشترکہ پیداوار کے ذریعے دفاعی صلاحیت کی تعمیر، تحقیق و ترقی میں تعاون، اے آئی اور اسپیس میں تربیت اور تکنیکی ترقی، میری ٹائم سکیورٹی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری جیسے اہم پہلوؤں کو حل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

سی ای اوز گول میز

سی ای اوز راؤنڈ ٹیبل 2025 کی صدارت رکشا منتری 10 فروری کو کریں گے، جس کا موضوع‘عالمی مصروفیت کے ذریعے دفاعی تعاون کو فعال کرنا (ای ڈی جی ای) تھا۔ 100 سے زیادہ اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز(او ای ایم ایس) نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں 19 ممالک (امریکہ، فرانس، روس، جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان، اسرائیل اور برازیل وغیرہ) کے 55 اور 35 ہندوستانی (لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس، مہندرا ڈیفنس سسٹمز لمیٹڈ، برہموس ایرو اسپیس اور اشوک لیلینڈ ڈیفنس) اور 16 ڈیفنس پبلک سیکٹر (ڈیفنس پبلک سیکٹرز) شامل ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے تقریب کے 2023 ایڈیشن میں 28 غیر ملکی او ای ایم ایس اور 45 ہندوستانی او ای ایم ایس کے 73 سے زیادہ سی ای اوز سے خطاب کیا تھا۔

ایئربس (فرانس)، الٹرا میری ٹائم (یو ایس اے)، جی این ٹی (جنوبی کوریا)، جان کوک رِل ڈیفنس (یو کے)، متسوبِشی (جاپان)، رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم (اسرائیل)، سفران (فرانس) اور لِب رر ایرو اسپیس (فرانس) سمیت بڑے غیر ملکی او ای ایم ایس کے ذریعے اپنے مستقبل کے منصوبوں، مشترکہ کاروبار، تعاون کل پرزوں کی تیاری  کےلئے  ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری ، ایرو انجنوں کا رکھ رکھاؤ، دیکھ بھال، مرمت اور آپریشنز (ایم آر او) سہولیات کا ہونا اور تحقیق و ترقی سے متعلق  سہولیات کے قیام وغیرہ پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

انڈیا پویلین

انڈیا پویلین ہندوستانی دفاعی صنعتوں کو اپنے ڈیزائن، ترقی، اختراع اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کا افتتاح رکشا منتری 10 فروری کو کریں گے۔ انڈیا پویلین میں شاندار شو ‘‘خود انحصاری کی پرواز’’ کی نشاندہی کرے گا جو عالمی ایرو اسپیس اور دفاعی پاور ہاؤس بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کی علامت ہے۔

انڈیا پویلین کو پانچ الگ الگ زونوں میں تقسیم کیا جائے گا جو ایرو ایوی ایشن، لینڈ ایوی ایشن اور بحری ہوا بازی، ڈیف اسپیس اور اعلیٰ تکنیکی شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ 275 سے زائد نمائشیں مختلف ذرائع سے پیش کی جائیں گی، جن کی نمائندگی ملک کے مکمل دفاعی ماحولیاتی نظام سے کی جائے گی جس میں ڈی پی ایس یو ایس، ڈیزائن ہاؤسز، نجی کارپوریٹس بشمول ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔ سنٹرل ایریا کی نمائش میں اعلی درجے کے درمیانے جنگی طیارے، کمبیٹ ایئر ٹیمنگ سسٹم، ٹوئن انجن ڈیک بیسڈ فائٹر سمیت مارکی پلیٹ فارمز کی شاندار نمائش شامل ہوگی۔

آئی ڈیکس  پویلین

 آئی ڈیکس پویلین کا افتتاح 10 فروری کو رکشا منتری کے ذریعہ کیا جائے گا۔ یہ ہندوستان کے دفاعی جدت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتے ہوئے، مقامی طور پر تیار کردہ جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گا۔ سرکردہ اختراع کار اپنی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریں گے جن میں ایرو اسپیس، ڈیف اسپیس، ایرو سٹرکچرز، اینٹی ڈرون سسٹمز، خودمختار نظام، روبوٹکس، کمیونیکیشن، سائبر سکیورٹی، نگرانی اور ٹریکنگ، بغیر پائلٹ کے گراؤنڈ گاڑیوں کے سیکشن میں اعلی درجے کی گاڑیاں شامل ہیں۔ منڈپ میں آئی ڈیکس (آدیتی) اسکیم کے ساتھ اختراعی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کے فاتحین، جو اہم اور بہترین ٹیکنالوجیز میں اپنے شاندار کام کی نمائش کرتے ہیں۔

آئی ڈیکس نے 600 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو کامیابی سے آن بورڈ کیا ہے، جو جدت کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مزید برآں، آئی ڈیکس کے تحت تیار کردہ 40 پروٹو ٹائپس کو خریداری کے لیے سرکاری منظوری مل چکی ہے، جس میں 1,560 کروڑ روپے کے 31 خریداری کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔

منتھن

منتھن 2025، فلیگ شپ سالانہ دفاعی اختراعی تقریب، 12 فروری کو رکشا منتری کی طرف سے منعقد کی جائے گی۔ انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس - ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن(آئی ڈیکس – ڈی آئی او)  کے زیر اہتمام، یہ تقریب دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام کے اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرے گی جن میں اختراع کار، صنعت کے رہنما، ماہرین تعلیم، سرمایہ کاروں، حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، وغیرہ شامل ہیں۔

منتھن اس شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور مواقع پر غور و فکر کرے گا، جس میں دفاعی اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی حمایت، اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دفاعی ماحولیاتی نظام کے اندر اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ آئی ڈیکس کے پیمانے اور رفتار کا ثبوت ہے، جو دفاعی اختراع میں تیز رفتار پیش رفت اور ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تبدیل کرنے میں اسٹارٹ اپس کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

 

سامرتھ

دفاعی شعبے میں دیسی بنانے اور اختراع کی کامیابی کی کہانی پر، ‘سامرتھ’ کے تھیم پر ایک انڈیجنائزیشن تقریب 12 فروری کو اختتامی تقریب کے ساتھ منعقد کی جائے گی،  جس میں رکشا منتری کریں گے۔ ایرو انڈیا کے دوران یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، کیونکہ یہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کے ساتھ ڈی پی ایس یو، ڈی آر ڈی او اور سروسز کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کی گئی کچھ اہم اشیاء کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی دیسی مہارت کو ظاہر کرے گا۔

دو طرفہ میٹنگ

ایرو انڈیا 2025 کے موقع پر رکشا منتری/رکشا راجیہ منتری/چیف آف ڈیفنس اسٹاف/سروس چیفس/دفاع کے سکریٹری/سکریٹری (دفاعی پیداوار) کی سطح پر دو طرفہ میٹنگیں ہوں گی۔

سیمینارز

ایرو انڈیا 2025 کے تحت مختلف موضوعات پر کئی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ 11 فروری کو، وزیر دفاع ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے ‘فضائی جنگ کے دوران پائلٹ اور بغیر پائلٹ والی ٹیمیں - تصور سے ہدف سازی تک’ اور ‘ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ڈی آر ڈی او-انڈسٹری سینرجی’ پر ڈی آر ڈی او کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دیگر سیمینارز بھی بشمول مشن ڈیف اسپیس،  وژن سے حقیقت تک – ایک پیش رفت رپورٹ،  ایرو اسپیس مواد کی مقامی ترقی،  ہندوستان کی خود انحصاری کو مضبوط بنانا، خود انحصار انڈین نیول ایوی ایشن 2047 اور متعلقہ ماحولیاتی نظام کی تبدیلی،  تکنیکی رجحانات کو اپناتے ہوئے بحری ہوابازی کی تبدیلی مستقبل کے تنازعات کے لئے ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کرنا اور کرناٹک میں ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

تاریخی پہلی بار  - ایرو انڈیا میں ایس یو57- اور ایف -35

تاریخ میں پہلی بار، ایرو انڈیا 2025 میں دنیا کے دو جدید ترین پانچویں جنریشن کے جنگی طیارے - روسی ایس یو -57 اور امریکی ایف-35 لائٹنگ دو  کی شرکت ہوگی۔ یہ عالمی دفاعی تعاون اور تکنیکی ترقی میں ایک سنگ میل ہے، جو ہوا بازی کی نمائش کے شائقین افراد اور دفاعی ماہرین کو ان جدید ترین جنگی طیاروں کا مشاہدہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

ایس یو-57  روس کا پریمیئرا سٹیلتھ ملٹی رول فائٹر جو حتمی فضائی برتری اور حملہ کرنے کی صلاحیتوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جدید ایوی یونِکس، سپر کروز کی صلاحیت اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس، یہ ایرو انڈیا 2025 میں اپنا آغاز کر رہا ہے۔وہاں موجود افراد  تیز رفتار فضائی مشقوں اور حکمت عملی کے مظاہروں کو دیکھ  سکتے ہیں۔

ایف -35 لائٹننگ  دوم، لاک ہیڈ مارٹن ایف--35 لائٹننگ دوم، سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر تعینات پانچویں جنریشن کا لڑاکا طیارہ، جدید اسٹیلتھ، نامساعد  حالات سے متعلق آگاہی اور نیٹ ورک سے منسلک جنگی صلاحیتوں کو مربوط کرتا ہے۔ ایرو انڈیا 2025 میں اس کی موجودگی مہمانوں کو امریکی فضائیہ کے فلیگ شپ طیارے کو دیکھنے کے قابل بنائے گی۔

ایس یو --57 اور ایف -35دونوں کی شمولیت بین الاقوامی دفاع اور ایرو اسپیس تعاون کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو نمایاں کرتی ہے۔ ایرو انڈیا 2025 مشرقی اور مغربی پانچویں نسل کی لڑاکا ٹیکنالوجی کا ایک نادر موازنہ فراہم کرے گا، جو دفاعی تجزیہ کاروں، فوجی اہلکاروں اور ہوا بازی کے شوقین افراد کو ان کی متعلقہ صلاحیتوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرے گا۔

وزیٹر دوستانہ تجربہ

بنیادی ڈھانچے کے اہم اپ گریڈ اور بہتر سہولیات کے ساتھ، ایرو انڈیا 2025 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا، ہموار اور مہمانوں کے لیے دوستانہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔

بہتر بنیادی ڈھانچہ اور ٹریفک کا انتظام: ماضی کے چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے، بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے، نقل و حرکت اور رابطے کی سہولت کے لیے وسیع تر بہتری لائی گئی ہے اور وزارت دفاع، ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف)، کرناٹک ریاستی حکومت کی مختلف شاخوں جیسے کہ بنگلورو ٹریفک پولیس، بی بی ایم پی، این ایچ اے آئی اور نم  ماکے درمیان قریبی تال میل رہا ہے۔ ائیر فورس ا سٹیشن یلہنکا کے ارد گرد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے اپروچ سڑکوں کو چوڑا کر دیا گیا ہے تاکہ بھیڑ کو کم کیا جا سکے اور پنڈال کے ارد گرد نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے۔

حفاظت اور ہنگامی تیاری: غیر مجاز ڈرون سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ریڈ ڈرون زونز نامزد کئے گئے ہیں۔ فوری مدد اور ہنگامی ردعمل فراہم کرنے کے لیے ریپڈ موبائل یونٹس کو حکمت عملی کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ عملی اور قابل عمل ہنگامی منصوبوں کو یقینی بنانے کے لیے متعدد ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

نمائش کنندگان اور مہمانوں کے تجربے کو بڑھانا: نمائش کنندگان اور کاروباری مندوبین کے تجربے کو بڑھانے کے لئے، نمائش کے علاقے کو کئی اہم اپ گریڈ کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • مزید نمائش کنندگان اور زائرین کو آرام سے رکھنے کے لیے وسیع اور بہتر ہوادار نمائشی ہال۔
  • پورے پنڈال میں بہتر بیٹھنے اور آرام دہ زون۔
  • اضافی فوڈ کورٹس اور ریفریشمنٹ کیوسک، بشمول اندرا کینٹین (پارکنگ ایریاز میں)۔
  • زائرین کی سہولت کے لیے گمشدہ اور مل گئے کاؤنٹر اور اے ٹی ایم کیوسک۔
  • متعدد واٹر پوائنٹس، طبی امداد کی پوسٹس اور ہنگامی حالات کے لیے ایک وقف کارڈیک ایڈ پوسٹ، بشمول طبی انخلاء۔

 

  • کثیرسطحی حفاظتی اقدامات: تمام حاضرین کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے، وزارت داخلہ، بنگلورو پولیس، سی آئی ایس ایف، اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک کثیر سطحی حفاظتی نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔درج ذیل  اقدامات میں شامل ہیں:

 

  • بہتر سیکورٹی پروٹوکول اور تیز تر رسائی کنٹرول۔
  • سیکورٹی خدشات پر حقیقی وقت کے جوابات کے لیے ایک آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر۔
  • حالات سے متعلق آگاہی کے لیے ساتوں دن چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ۔
  • وزیٹر، نمائش کنندگان، اور وی آئی پیز کے لیے مخصوص اسکریننگ زون۔
  • ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر سیفٹی کمیٹیاں۔

 

کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر: کنیکٹیویٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان بلاتعطل مواصلات کے لیے عارضی موبائل ٹاورز اور نیٹ ورک بوسٹرز نصب کر رہے ہیں۔ ایک وقف ایرو انڈیا 2025 موبائل ایپ بھی شروع کی گئی ہے جو لائیو اپ ڈیٹس، نیویگیشن مدد اور ایونٹ کا شیڈولنگ فراہم کرے گی۔ ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے محفوظ ڈیجیٹل کمیونیکیشن چینلز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ مزید برآں، حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایونٹ کے دوران بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایئر اسپیس مینجمنٹ اور مظاہرے: ایرو انڈیا کے مظاہرے اور ہوائی جہاز کی نقل و حرکت ایرو انڈیا 2025 کی ایک بڑی خاص بات ہے۔

 

طے شدہ مظاہروں کے دوران حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ایرو انڈیا فورس اسٹیشن یلہنکا کے ارد گرد پروازوں پر عارضی پابندیاں۔

ملکی اور بین الاقوامی شرکاء کے لیے اسٹریٹجک ہوائی جہاز کی پارکنگ اور ایندھن بھرنے کے منصوبے۔

بزنس اور انوویشن سپورٹ: ایرو انڈیا تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بی 2 بی، جی 2 بی تعامل اور گول میز مباحثوں کی میزبانی کے لیے تکنیکی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ا سٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کو مقامی اختراعات پیش کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کر کے معاونت کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پائیداری کے اقدامات: ایرو انڈیا 2025 پائیداری کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اپنے طرز عمل میں کئی ماحول دوست اقدامات کو شامل کیا ہے جیسے:

  • آلودگی کو کم کرنے اور پیدل چلنے والوں کے لئے سہولت میں اضافہ کرنے کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت  میں کمی۔
  • نمائش کے مقام پر وزیٹر کی نقل و حرکت کے لیے 100 سے زیادہ ای کارٹس کا خصوصی استعمال۔
  • فضلات کو ٹھکانے لگانے کا انتظام، بشمول ری سائیکلنگ ڈبوں میں اضافہ، فضلہ کو الگ کرنے والے زون، اور کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگانا۔

ان کثیر ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ، ایرو انڈیا 2025 اب تک کے سب سے زیادہ مربوط اور بہتر منظم ایڈیشنز میں سے ایک ہونے کے لیے تیار ہے۔

رکشا راجیہ منتری جناب  سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری، فوجی امور کے محکمے جنرل انیل چوہان، چیف سکریٹری، حکومت کرناٹک ڈاکٹر شالنی رجنیش، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار، سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت، وزارت دفاع اور پریس کانفرنس کے دیگر سینئر افسران نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U NO 6312


(Release ID: 2101228) Visitor Counter : 11