مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نےاپنے اکاؤنٹس کے ساتھ پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (پی اوایس اے) لنکیج کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے
Posted On:
06 FEB 2025 3:11PM by PIB Delhi
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک(آئی پی پی بی) کی ملک بھر میں650 شاخیں اور 1.63 لاکھ سے زیادہ ایکسس پوائنٹس ہیں، جن میں سے ایک برانچ اور 224 ایکسس پوائنٹس خاص طور پر کُشی نگر ضلع میں ہیں۔
آئی پی پی بی، بچت اور کرنٹ اکاؤنٹس، ورچوئل ڈیبٹ کارڈ، ڈومیسٹک منی ٹرانسفر سروسز، بل اور یوٹیلیٹی پیمنٹس، آئی پی پی بی صارفین کے لیے انشورنس سروسز، پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (پی او ایس اے)کو آئی پی پی بی اکاؤنٹس سے جوڑنا، پوسٹ آفس سیونگ اسکیموں کے لیے آن لائن ادائیگی، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)آدھار پر مبنی پیمنٹ سسٹم (اے ای پی ایس) کسی بھی شہری کے لیے آدھار میں موبائل نمبر اَپ ڈیٹ اور 0-5 سال کی عمر کے کسی بھی بچے کے لیے چائلڈ اِنرولمنٹ سروسز جیسی خدمات اور مصنوعات کی ایک رینج پیش کر رہا ہے۔
آئی پی پی بی نے پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (پی او ایس اے) کو آئی پی پی بی اکاؤنٹس کے ساتھ جوڑنے کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں تمام بڑے پوسٹ آفسوں میں برانڈنگ مٹیریل کی نمائش اور پوسٹ آفس کے اندر اور باہر 25000 سے زیادہ مالیاتی خواندگی اور کسٹمر بیداری کیمپ کا انعقاد شامل ہے، تاکہ صارفین کو پی او ایس اے-آئی پی پی بی اکاؤنٹ کو جوڑنے کی ترغیب دی جا سکے۔
|
آئی پی پی بی، ڈاکیوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور بچوں کے اندراج سمیت آدھار سے متعلق خدمات کی دروازے تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس نے عام لوگوں ، پنشن یافتگان اور بچوں کو یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے مرکزی/ریاستی سطح پر مختلف محکموں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔31 دسمبر2024 تک ، بینک نے 7.03 کروڑ آدھار سے منسلک کھاتے کھولے ہیں، 7.68 کروڑ صارفین کے آدھار میں موبائل نمبر اَپ ڈیٹ کیے ہیں، 81.17 لاکھ صارفین کو چائلڈ انرولمنٹ خدمات فراہم کی ہیں اور پنشن یافتگان کو 24 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔
یہ معلومات مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-6167
(Release ID: 2100285)
Visitor Counter : 225