وزارت خزانہ
بیمہ شعبے کے لیے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی )کی حد 74 سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی
ضوابط کے تال میل اور پنشن اسکیموں کی ترقی کے لیے فورم قائم کیا جائے گا: مرکزی بجٹ 26-2025
نئے سرے سے تیار شدہ مرکزی کے وائی سی رجسٹری کو 2025 میں متعارف کرانے کا منصوبہ
کمپنیوں کے انضمام کی تیز رفتار منظوری کے لیے طریقہ کار کو منصفانہ بنایا جائے گا، اور عمل کو ہموار بنایا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2025 1:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نے پارلیمنٹ میں آج مرکزی بجٹ 26-2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 26-2025 کا مقصد چھ شعبوں میں تبدیلی لانے والی اصلاحات کا آغاز کرنا ہے جو آئندہ پانچ سالوں کے دوران ہماری ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کو بڑھائے گا۔
ان میں سے ایک مالیاتی شعبہ ہے، جو انشورنس، پنشن، دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے (بی آئی ٹی) وغیرہ جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔
بیمہ کے شعبے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)
محترمہ سیتارمن نے بتایا کیا کہ بیمہ کے شعبے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد کو 74 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا جائے گا۔ یہ بڑھی ہوئی حد ان کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگی جو پورے پریمیم کی سرمایہ کاری بھارت میں کریں گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق جڑے موجودہ حفاظتی اقدامات اور شرائط کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں ہموار بنایا جائے گا۔
پنشن کا شعبہ
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اسکیم کی ترقی اور ضابطے کی ہم آہنگی کے لیے ایک فورم قائم کیا جائے گا۔
کے وائی سی کے عمل کو آسان بنانا
محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کے وائی سی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کئے گئے پہلے کے اعلان کو نافذ العمل بنانے کے لئے ، 2025 میں نیا مرکزی کے وائی سی رجسٹری متعارف کیا جائے گا۔ اس میں وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کے لیے ایک بہتر نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔
کمپنیوں کا انضمام
مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے انضمام کی تیز رفتار منظوری کے لیے ضروریات اور طریقہ کار کو منصفانہ بنایا جائے گا۔ تیز رفتار انضمام کے لیے دائرہ کار کو بھی بڑھایا جائے گا اور عمل کو مزید ہموار بنایا جائے گا۔
دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے (بی آئی ٹی)
مرکزی وزیر خزانہ نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور 'پہلے بھارت کو ترقی دینا' کے جذبے کے تحت، موجودہ ماڈل کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے (بی آئی ٹی) کو از سرنو تشکیل دیا جائے گا اور اسے سرمایہ کار دوست بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش۔ ع ر
(U: 5916)
(Release ID: 2098561)
Visitor Counter : 18
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam