وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

معیشت میں سرمایہ کاری کے تیسرے انجن کے طور پر، مرکزی وزیر خزانہ نے عوامی نجی شراکت داریوں(پی پی پی) ، ریاستوں کی حمایت، اثاثوں کے مونیٹائزیشن، کان کنی اور گھریلو پیداوار میں کثیر شعبہ جاتی اصلاحات کی تجویز پیش کی


مرکزی بجٹ 2025-26 میں کوبالٹ پاؤڈر اور لیتھیم آئن بیٹری کے کچرے، اسکریپ، سیسہ، زنک اور 12 مزید اہم معدنیات کو مکمل طور پر رعایت دینے کی تجویز پیش کی  گئی

Posted On: 01 FEB 2025 1:06PM by PIB Delhi

معیشت میں سرمایہ کاری کے تیسرے انجن کے حصے کے طور پر ، مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2025-26 پیش کرتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ، ریاستوں کو تعاون ، 2025-2030 کے لیے اثاثہ مونیٹائزیشن پلان ، کان کنی کے شعبے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو تعاون سمیت کثیر شعبہ جاتی اصلاحات کی تجویز پیش کی ۔

انفرااسٹرکچر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ

محترمہ  سیتا رمن نے تجویز پیش کی کہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہر وزارت، منصوبوں کی تین سالہ پائپ لائن لے کر آئے گی جسے پی پی پی موڈ میں نافذ کیا جا سکتا ہے ، اور ریاستوں کو بھی پی پی پی تجاویز تیار کرنے کے لیے انڈیا انفرااسٹرکچر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (آئی آئی پی ڈی ایف) اسکیم شروع کرنے اور اس سے تعاون حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے گی ۔

 

بنیادی ڈھانچے کے لیے ریاستوں کو مدد

مرکزی وزیر خزانہ نے سرمایہ جاتی اخراجات اور اصلاحات کی خاطر ترغیبات کے لئے ریاستوں کو 50 سالہ بلا سود قرضوں کے لئے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز پیش کی ۔

اثاثہ مونیٹائزیشن پلان 2025-30

 سال2021 میں اعلان کردہ پہلے اثاثہ مونیٹائزیشن پلان کی کامیابی کی بنیاد پر  محترمہ سیتا رمن نے منصوبوں کی حمایت کے لیے ریگولیٹری اور مالی اقدامات کو بہتر بنانے کے ساتھ نئے منصوبوں میں 10 لاکھ کروڑ روپے کے سرمائے کو واپس کرنے کے لیے 2025-30 کے لیے دوسرا منصوبہ شروع کرنے کی تجویز پیش کی ۔

کان کنی کے شعبے میں اصلاحات

مرکزی وزیر خزانہ نے کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کی تجویز پیش کی ، جس میں معمولی معدنیات کے لیے ، بہترین  طور طریقوں کا اشتراک اور ریاستی کان کنی انڈیکس کو ادارہ جاتی شکل دینا شامل ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کے لیے پی ایم گتی شکتی ڈیٹا

محترمہ  سیتا رمن نے پی پی پیز کو آگے بڑھانے اور پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی مدد کے لیے پی ایم گتی شکتی پورٹل سے متعلقہ ڈیٹا اور نقشوں تک رسائی فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ۔

اہم معدنیات کی گھریلو مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈیشن میں مدد

مرکزی وزیر خزانہ نے کوبالٹ پاؤڈر اور کچرے ، لیتھیم آئن بیٹری ، سیسہ ، زنک اور 12 مزید اہم معدنیات کو مکمل طور پر مستثنی کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے  مزید ملازمتوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

****

ش ح۔ م  م۔ ج

UNO-5908


(Release ID: 2098506) Visitor Counter : 17