امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مختلف ریاستوں میں آفات سے نمٹنے کے لیے3027.86 کروڑ روپےکی منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےملک کو آفات سےتحفظ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں آفات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

اعلیٰ سطحی کمیٹینے 12 سب سے زیادہ قحط زدہ ریاستوں کے لیے امداد کے منصوبے کو منظوری دی جس کی کل لاگت 2022.16 کروڑ روپے ہے۔

کمیٹی نے 10 ریاستوں میں آسمانی بجلی سے تحفظ متعلق پروجیکٹ کو بھی منظوری دی جس کی کل لاگت86.78   کروڑ روپے ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے 19 ریاستوں کے 144 اعلی ترجیحی اضلاع میں لاگو کرنے کے لیے جنگلات میں آگ کے خطرے کے انتظام کے لیےازالہ کی اسکیم کو بھی منظوری دی جس کی کل لاگت

818.92 کروڑروپے ہے۔

مودی حکومت نے بھارت میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا کر آفات کے دوران جان و مال کے کسی بھی بڑے نقصان کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

روپے سے زائد موجودہ مالی سال کے دوران ریاستوں کو پہلے ہی 24,981 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

Posted On: 29 JAN 2025 8:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹوکے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نےمختلف ریاستوں کے لیے آفات کو کم کرنے کے پروجیکٹوں کے لیے 3027.86 کروڑ روپےکو منظوریی دی وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور نائب چیئرمین نیتی آیوگ پر مشتمل اس کمیٹی نے 10 ریاستوں کے 50 بھاری بجلی گرنے والے اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے خطرے کو کم کرنے اور 12 سب سے زیادہ خشک سالی کے شکار ریاستوں کے 49 اضلاع کو مدد فراہم کرنے کے لیےنیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ(این ڈی ایم ایف) فنڈنگ سےآسمانی بجلی سے متعلق ازا،لہ پروجیکٹ کی تجاویز پر غور کیا۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 12 سب سے زیادہ خشک سالی کا شکار ریاستوں کے لیے ترغیبی امداد کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے جس کی کل لاگت 2022.16 کروڑہے جس میں سے مرکزی حصہ1200کروڑ روپے ہو گا۔یہ 12 ریاستیں ہیں آندھرا پردیش، بہار، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش ہیں۔

کمیٹی نے 10 ریاستوں میںآسمانی بجلی سےحفاظت کےپروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے جس کی کل لاگت  186.78 کروڑ روپے اور یہ  آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے لیے ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے 19 ریاستوں کے 144 اعلی ترجیحی اضلاع میں لاگو کرنے کے لئے جنگلات میں آگ کے خطرے کے انتظام کے لئےنقصان میں کمی کی اسکیم کو بھی منظوری دی ہے جس کی کل لاگت 818.92 کروڑ، روپے ہےجس میں سےاین ڈی ایم ایف اور این ڈی آر ایف سےمرکزکا حصہ  690.63 کروڑروپے ہو گا۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ملک میں جنگلات میں آگ کے انتظام کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے لیے نقصان کی کمی کے منصوبے کو نافذ کرنا ہے تاکہ جنگل کی آگ سے بچاؤ اوراس کے ازالہ کی اہم سرگرمیوں کو مضبوط اور معاون بنایا جا سکے۔ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، منی پور، مہاراشٹر، میزورم، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتراکھنڈ کی ریاستیں اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گی۔ جنگل میں لگی آگ کو کم کرنے کے لیے ضروری سرگرمیاں اور جنگل میں آگ کے ردعمل کے لیے تیاری کے ساتھ اس کے ساتھ بحالی کا کام بھی کریں گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات سے بھارت کو بچانے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں آفات کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے ہندوستان میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا کر آفات کے دوران جان و مال کے کسی بھی بڑے نقصان کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ان تجاویز سے پہلےاعلیٰ سطحی کمیٹی نے این ڈی ایم ایف سے دیگر منصوبوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دی تھی۔ سات بڑے شہروں میں 3075.65 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت پر شہری سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے منصوبے، 4 ریاستوں میںجی ایل او ایفرسک منیجمنٹ کی کل لاگت 150 کروڑ روپے ہے اور 15 ریاستوں میں لینڈ سلائیڈ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مجموعی طور پر

 1000 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔

موجودہ مالی سال کے دوران ریاستوں کو پہلے ہی 24,981 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس میں 27 ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے 17479.60 کروڑ روپے، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ  سے 18 ریاستوں کو 4808.30 کروڑ روپے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ سے13ریاستوں کو 1973.55 کروڑ روپے ،نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ سے 08 ریاستوں کو 719.72 کروڑ روپے شامل ہیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5794


(Release ID: 2097472) Visitor Counter : 23