وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

"مہاتما گاندھی  کا سفر: ان کے اپنے دستاویزات کے ذریعے"


راج گھاٹ  میں نیشنل گاندھی میوزیم میں یوم شہدا کے موقع پر خصوصی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 29 JAN 2025 2:56PM by PIB Delhi

یوم شہداء کے موقع پر، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) اور نیشنل گاندھی میوزیم (این جی ایم)، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا اور پرسار بھارتی آرکائیوز کے مشترکہ تعاون سے "مہاتما گاندھی کا سفر" ان کی اپنی دستاویزات کے حوالےسے  عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہے ہیں۔ : مہاتما گاندھی کی پوتی اور نیشنل گاندھی میوزیم کی چیئرمین محترمہ تارا گاندھی بھٹاچارجی نئی دہلی  کے راج گھاٹ میں نیشنل گاندھی میوزیم کے نمائشی ہال میں 30 جنوری 2025 کو سہ پہر 3:00 بجے  خصوصی نمائش کا افتتاح کریں گی۔

بہت ہی احتیاط  اور جدت سے تیار کی گئی یہ خصوصی نمائش مہاتما گاندھی کے تبدیلی کے سفر کے بارے میں بہت سی معلومات فراہم کرے گی اور زائرین کو بابائے قوم کی حیات ، کارنامے اور میراث کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔  یہ خصوصی نمائش گاندھی جی کی نایاب تصویروں، سرکاری دستاویزات، آڈیو ریکارڈنگز، ویڈیو کلپنگس، اور ذاتی خط و کتابت کے امتزاج کے ساتھ ساتھ  اس نمائش میں پوربندر میں گاندھی جی کی ابتدائی زندگی سے لے کر ہندوستان کی تحریک آزادی میں ان کے اہم کردار  اور تعاون تک کے راستے کی واضح تصویر کشی  پیش کی گئی ہے ۔

یہ خصوصی  نمائش 30 پینلز پر مشتمل ہے جس میں مہاتما گاندھی جی کے زندگی کے سفر اور چند اہم واقعات کی نمائش کی گئی ہے جیسے کہ انگلینڈ میں ان کی تعلیم، جنوبی افریقہ میں ان کے ابتدائی سال، اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی جیسے  اہم سنگ میل میں ان کی قیادت، بشمول چمپارن ستیہ گرہ ،  ڈانڈی مارچ،  اور ہندوستان چھوڑوتحریک کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں ۔ساتھ ہی اس میں سماجی انصاف، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور چھوا چھوت کے خاتمے کے لیے ان کے کام کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، ساتھ ہی تقسیم کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے ان کی آخری کوششوں اور آزادی کے بعد ان کی پائیدار وراثت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

اس خصوصی نمائش میں آرکائیو مواد کا ایک بھرپور ذخیرہ جمع کیا گیا ہے جو گاندھی جی کے عدم تشدد، انصاف اور امن وسلامتی کے فلسفے کے حصول کا درس دیتے ہیں ۔ یہ نمائش عوام کے لیے محدود مدت کے لیے کھولا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شہریوں، طالب علموں، مورخین، اور گاندھی جی کے  چاہنے اور ماننے والوں کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ آئیں اور  مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت  پیش کریں  اور ان کی زندگی  ، کارنامے اور وراثت کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کریں۔

***

ش ح۔ م م ع ۔ت ا

U-No. 5778


(Release ID: 2097321) Visitor Counter : 21