وزارت اطلاعات ونشریات
مہاکمبھ 2025: پریاگ راج میں ڈجیٹل نمائش اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح حکومتی اقدامات ‘تنوع میں اتحاد’ کا پیغام پھیلا رہے ہیں
نمائش انٹرپرینیورشپ پر حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر رہی ہے
Posted On:
28 JAN 2025 3:37PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پریاگ راج میں مہاکمبھ- 2025 میں حکومت ہند کے اقدامات کے ذریعے ‘تنوع میں اتحاد’ کو اجاگر کرنے والی ڈجیٹل نمائش بہت زیادہ ہجوم کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔
حکومت ہند کے اقدامات جیسے ‘ایک ملک ، ایک ٹیکس’، ‘ایک ملک، ایک پاور گرڈ’ اور ‘ایک ملک، ایک راشن کارڈ’ کے ذریعے ‘ایکیں بلاں سامنجسیہ' کے تصور کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ پریاگ راج کے مہا کمبھ میں مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے تروینی مارگ پر لگائی گئی ڈجیٹل نمائش کا دورہ کرنے والے لوگوں کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے جو ملک کے اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں۔ اتحاد کا پیغام دینے والی تصویر میں قومی اتحاد کی علامت سردار پٹیل کا مجسمہ بھی دکھایا گیا ہے۔
جموں و کشمیر سے آرٹیکل- 370 کے ہٹائے جانے کے ساتھ ہی ‘ایک ملک، ایک آئین’ کا عہد پورا ہو گیا ہے۔‘ایک ملک ، ایک انتخابات’ اور ’ایک ملک، ایک شہری سول کوڈ’ کی جانب کوششیں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کی تعبیر کو تیز کر رہی ہیں، جسے نمائش میں ایک پرکشش شکل میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
یہ ڈجیٹل نمائش عوامی بہبود کے پروگراموں، پالیسیوں اور حکومت ہند کی کامیابیوں پر مبنی، صنعت کاری اور خود روزگار کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیتی ہے، جسے مختلف اسکیموں جیسے‘مدرا اسکیم’، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم ای جی پی اور کریڈٹ گارنٹی فنڈ اسکیم کے ذریعہ شرمندۂ تعبیر کیا جارہاہے۔
تیرہ (13)جنوری کو نمائش شروع ہونے کے بعد سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ڈجیٹل نمائش کا دورہ کیا، آڈیو ویژول میڈیم کے ذریعے ترقی اور ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایل ای ڈی وال پر آویزاں دستاویزی فلمیں مختلف سرکاری اسکیموں کی نمائش کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR-5749
(Release ID: 2097007)
Visitor Counter : 14