وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے 76ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ’من کی بات‘ کے خصوصی مدعوین سے بات چیت کی
آکاش وانی وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کے ذریعے متنوع افراد کی متاثر کن کہانیاں بھارت اور دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے
Posted On:
26 JAN 2025 7:10PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے خصوصی مدعوین کے ساتھ بات چیت کی، جنہیں 76ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے معزز مہمانوں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں بھارت کے عوامی خدمت کے نشریاتی ادارے کی ریڈیو ونگ، آکاش وانی، کی جانب سے نئی دہلی میں آکاش وانی بھون کے دفتر مدعو کیا گیا تھا۔
آکاش وانی: تبدیلی کے گمنام ہیروز کا جشن
آکاش وانی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ماہانہ پروگرام من کی بات میں منائے جانے والے افراد کی کامیابی کی کہانیاں، کاوشیں اور محنت دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان متاثر کن داستانوں کو دنیا بھر میں شیئر کر کے آکاش وانی ان افراد کے مثبت اثرات اور معاشرے میں ان کی معنی خیز شراکت کو اجاگر کرنے کا ایک مرکزی ستون بن چکا ہے۔
وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر ان افراد اور تنظیموں کے نمائندوں کو یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا، جنہوں نے قابل ذکر کام انجام دیا ہے۔ ان افراد کا گزشتہ 10 برسوں میں من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے ذاتی طور پر ذکر کیا تھا، جو آکاش وانی پر نشر ہوتا ہے۔
تبدیلی کی متاثر کن کہانیاں
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا: ’’یہ واقعی قابل ستائش ہے کہ من کی بات پروگرام میں بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف افراد کی خدمات کو اجاگر کیا اور ان کی کوششوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان افراد کو اس پروگرام میں تسلیم کیا گیا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ان کے متاثر کن کام کو اس طرح کے اہم پلیٹ فارم پر منایا جا رہا ہے۔‘‘
مدعوین، جو مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور عزم، جدت اور سماجی اثرات کی متاثر کن کہانیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور من کی بات پلیٹ فارم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنا کام شیئر کرنے اور لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اس اقدام کے ذریعے سماج کے فائدے کے لیے دنیا بھر میں کیے جانے والے مثبت اور معنی خیز کام کو منایا ہے۔ یہ پروگرام ایسے متاثر کن کاموں کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک غیر معمولی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
من کی بات
من کی بات پروگرام ایک انقلابی اقدام بن چکا ہے، جو ایسے عام شہریوں کی کہانیوں کو اجاگر کرتا ہے جو معاشرے میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سالوں کے دوران، من کی بات نے ان لوگوں کی آواز کو بلند کیا ہے جنہوں نے تعلیم، ماحولیات، سماجی بہبود، اور جدت جیسے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں، اور بھارت و دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
یہ منفرد پروگرام ایک مضبوط اور زیادہ شمولیتی قوم کی تعمیر میں انفرادی کوششوں کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5679
(Release ID: 2096522)
Visitor Counter : 22