جل شکتی وزارت
مہاکمبھ 2025: نمامی گنگے پویلین گنگا کے تحفظ اور بیداری کا مرکز بن گیا
لوگ ڈیجیٹل نمائش کے ذریعے گنگا کی صفائی اور تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں کا تجربہ کررہے ہیں
Posted On:
23 JAN 2025 11:03AM by PIB Delhi
پریاگراج میں نمامی گنگے مشن کے تحت قائم نمامی گنگے پویلین مہاکمبھ 2025 میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ یہ پویلین گنگا ندی کے صفائی اور تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک اختراعی وسیلہ بن گیا ہے۔ پویلین کا آغاز ایک انٹرایکٹو بایو ڈائیورسٹی ٹنل سے ہوتا ہے جو لوگوں کو گنگا کے حیاتیاتی تنوع اور قدرتی خوبصورتی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ جدید پروجیکشن ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ٹنل گنگا کے کنارے رہنے والے پرندوں کی چہچہاہٹ کو پیش کرتا ہے اور زندگی دینے والی گنگا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اہم کشش: ڈیجیٹل نمائش
پویلین کی اہم کشش ڈیجیٹل نمائش ہے، جو گنگا کی صفائی اور تحفظ کے لیے مختلف کوششوں کو ایک دلچسپ اور تعلیمی انداز میں پیش کرتی ہے۔ ایک اور نمایاں خصوصیت پریاگ پلیٹ فارم ہے، جو گنگا-یمنا ندیوں اور ان کی معاون ندیوں کے بارے میں ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پانی کی سطح، صفائی اور آلودگی سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔
گنگا کی صفائی کے لیے حکومت کی کوششوں کو نمایاں کیا گیا
پویلین میں گنگا کے کناروں پر دریائی ترقی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے کام کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کرہی ہے کہ حکومت اور مختلف تنظیمیں کس طرح سے گنگا کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے تکنیکی اور ڈھانچہ جاتی اقدامات کر رہی ہیں۔ پویلین میں گنگا میں پائے جانے والے جانداروں جیسے گنگا ڈولفن، کچھوے، مگرمچھ اور مچھلیوں کی نقل بھی پیش کی گئی ہے۔ یہ پہل تعلیمی اعتبار سے بھی اہم ثابت ہو رہی ہے، خاص طور سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے، جو گنگا کے حیاتیاتی تنوع اور اس کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد حاصل کر رہے ہیں۔
این بی ٹی نے ریڈنگ کارنر قائم کیا
نمائش میں نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی )کا ایک خصوصی ریڈنگ کارنر بھی شامل ہے، جہاں گنگا، مہا کمبھ، سماجی پالیسیوں اور قومی فخر سے متعلق کتابوں کا مجموعہ دستیاب ہے۔ یہ کارنر ان افراد کے لیے خاص کشش کا باعث ہے جو گنگا کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت سے متعلق معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گنپتی کیمورتیجذباتی تعلق کو مضبوط کررہی ہے
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ مینجمنٹ، گنگا ٹاسک فورس اور آئی آئی ٹی دہلی جیسے ادارے گنگا کی زدپذیر اقسام کے تحفظ، عوامی بیداری اور فضلہ کے بندوبست کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ معلومات گنگا کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام میں بیداری بڑھانے میں مدد کر رہی ہیں۔ پویلین میں ایک گنیش کی مورتی بھی ہے، جو گنگا کی صفائی اور پاکیزگی کی علامت ہے۔ یہ مورتی ثقافتی اور جذباتی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔
پویلین ایک بڑی توجہ کا مرکز بن گیا
نمامی گنگے مشن نے مہاکمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ سمجھیں کہ گنگا صرف ایک دریا نہیں ہے بلکہ بھارت کی ثقافت، تاریخ اور اقتصادی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس کو صاف اور محفوظ رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ یہ جدید اور تخلیقی پویلین نہ صرف گنگا کی اہمیت کے پیغام کو پہنچانے میں نہ صرف کامیاب ہوا ہے بلکہ مہاکمبھ 2025 کی ایک بڑی کشش بھی بن گیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5529)
(Release ID: 2095369)
Visitor Counter : 17