وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 23 جنوری 2025 کو شیلانگ میں لائیواسٹاک  (مویشی )کنکلیو کا افتتاح کریں گے


سرمایہ کاری کو فروغ دینے، پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ’’شمال مشرقی ہندوستان میں لائیواسٹاک سیکٹر کی ہمہ گیر ترقی‘‘پر 2 روزہ کنکلیو

Posted On: 21 JAN 2025 3:04PM by PIB Delhi

ماہی پروری،  مویشی پروری اور ڈیری  ( دودھ کی صنعت )کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری اور ڈیری  23 تا 24 جنوری 2025 کو شیلانگ، میگھالیہ میں ’’شمال مشرقی ہندوستان میں لائیوسٹاک اسیکٹر کی مجموعی ترقی کے لیے مکالمہ ‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا افتتاح ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار کی وزارت(ایف اے ایچ ڈی)  اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ بطور مہمان خصوصی کریں گے۔  اس تقریب میں ایف اے ایچ ڈی اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ایف اے ایچ ڈی اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین بھی شرکت کریں گے۔ میگھالیہ کے چیف منسٹر جناب کونراڈ کے سنگما اور شمال مشرقی خطہ (این ای آر) ریاستوں کی مویشی پروری اور دودھ کی ترقی کے محکموں کے وزراء بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر، این ای آر کے لوگوں کے لیے کئی منصوبے وقف کیے جائیں گے اور این ای آر میں لائیو اسٹاک  (مویشی )کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے صنعت کے ساتھ  مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ لائیواسٹاک کنکلیو کا مقصد این ای آر ریاستوں میں لائیواسٹاک اور پولٹری سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کلیدی شراکت داروں  کو یکجاکرنا ہے۔ کنکلیو کا مقصد موجودہ صورتحال اور چیلنجز کا جائزہ لینا، ویلیو چین کو مضبوط بنانے، تکنیکی اقدامات اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے ترقی اور نموکے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈرز، بشمول کسانوں، کاروباری افراد، پالیسی سازوں، محققین کے درمیان علم کے اشتراک اور صلاحیت کی تعمیر میں سہولت فراہم کرے گا اور ون ہیلتھ اپروچ کے ساتھ ہم آہنگی میں پائیدار اور جامع کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دے گا۔

حکومت ہند مختلف اہم اسکیمیں نافذ کررہی ہے جیسے اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف ) ، قومی لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم) کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام  (ای ڈی پی) ، راسٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم ) اور نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی)  تاکہ پیداواری صلاحیت اور ملک میں مویشیوں کے پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کانکلیو کا مقصد ایسے نتائج فراہم کرنا ہے جو پالیسی کی تشکیل میں مدد کرتے ہیں، سرمایہ کاری کے فیصلوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور خطے کی لائیوا سٹاک اور پولٹری کی صنعتوں میں پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

محترمہ الکا اپادھیائے، سکریٹری محکمہ مویشی پروری اور ڈیرینگ (ڈی اے ایچ ڈی) کے ساتھ محکمہ کے دیگر سینئر افسران، این ای آر ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز بھی دو روزہ مکالمے میں موجود ہوں گے۔  اس کنکلیو میں سائنس دانوں، غیر سرکاری تنظیموں ، کاروباری افراد اور لائیوا سٹاک اور پولٹری صنعت کے نجی کھلاڑیوں سمیت کلیدی شراکت دار  بھی شرکت کریں گے ۔

****

 

ش ح۔ اک۔ س ع س

U NO   5453


(Release ID: 2094808) Visitor Counter : 20