خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کی10ویں سالگرہ منانے کے لئے تیار ہے


افتتاحی تقریب کل منعقد ہو گی

22 جنوری، 26 جنوری اور 8 مارچ کو خصوصی پروگراموں کے ساتھ ریاستی اور ضلعی سطح پر بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

10ویں سالگرہ کی تقریبات 22 جنوری سے 8 مارچ 2025 تک جاری رہیں گی، خواتین کے عالمی دن پر اختتام پذیر ہوں گی۔

بی بی بی پی کا 10 سالہ سفر وکست بھارت کی تعمیر کی ہندوستان کی لگن کو واضح کرتا ہے، جہاں خواتین نہ صرف فائدہ اٹھانے والی ہیں بلکہ تبدیلی کی سرگرم رہنما ہیں۔

Posted On: 21 JAN 2025 12:33PM by PIB Delhi

اس سال، خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی)اسکیم کی 10 ویں سالگرہ منانے کے لیے تیار ہے، جو کہ ہندوستان میں بچیوں کے تحفظ، تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے انتھک کوششوں کی ایک دہائی مکمل ہونےکا موقع ہے۔ یہ سنگِ میل بھارت کے وکست بھارت2047 کے وژن اور خواتین کی ترقی سے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی طرف عالمی تبدیلی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو کہ بھارت کی جی20 صدارت کے دوران  ترجیحی  کی حمایت تھی اور اب برازیل کی جی20 صدارت کے ذریعے اسے ڈھال لیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کل (22 جنوری 2025) کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ اس میں مرکزی وزیر صحت اور خاندانی امور، جناب جے پی نڈا اور خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر  محترمہ ان پورنا دیوی اوروزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکرشرکت کریں گی۔

اس تقریب میں مسلح افواج، نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کی خواتین افسران  شرکت کریں گی۔ مزید برآں، مرکزی وزارتوں سے ڈپٹی سکریٹری اور اس سے اوپر کی سطح کی خواتین افسران وگیان بھون میں ہونے والے پروگرام میں شامل ہوں گی۔اس کے علاوہ ، طالبات  (مائی بھارت والینٹئیرز)، آنگن واڑی سپروائزر/ ورکرس اور ریاست اور ضلع کے نمائندے اس پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کئے گئے ہیں۔

اس تقریب میں     یونیسیف، یو این ویمن، یو این ڈی پی، یو این ایف پی اے، ورلڈ بینک اور جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (جی آئی زیڈ) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

10ویں سالگرہ کی تقریبات 22 جنوری 2025 سے 8 مارچ 2025 تک جاری رہیں گی، جس کا اختتام خواتین کے عالمی دن پر ہوگا۔ وگیان بھون، نئی دہلی میں افتتاحی تقریب میں حلف برداری کی تقریب اور بہترین طورطریقوں کے مجموعہ کا اجراء شامل ہے۔ اس تقریب میں مشن واتسلیہ اور مشن شکتی پورٹل کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

22 جنوری،26 جنوری اور 8 مارچ کو خصوصی پروگراموں کے ساتھ اسی طرح کی تقریبات ریاستی اور ضلعی سطحوں پر منعقد کی جائیں گی۔ سرگرمیوں میں ریلیاں، ثقافتی تقریبات، تہنیتی تقاریب، اور سنکلپ کے تحت:خواتین کو بااختیار بنانے کا مرکز، متنوع اسٹیک ہولڈرز کے تحت مہمات ،جس میں طالبات، کامیابی حاصل کرنے والی خواتین، اور کمیونٹی گروپس شامل ہیں۔

پورے جشن کے دوران، پرنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک گیر مہمات اسکیم کے پیغام کو وسعت دیں گی۔ پائیدار طریقوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئےایک شجرکاری مہم بھی چلائی جائے گی۔

ہندوستان میں صنفی عدم توازن اوربچوں کے گرتے ہوئے صنفی تناسب (سی ایس آر)کے اہم مسئلے کے جواب میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کےپانی پت میں 22 جنوری 2015 کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا آغازکیاتھا۔ صنفی عدم توازن اوربچوں کے گرتے ہوئے صنفی تناسب کے خطرناک رجحانات کے جواب میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ایک پالیسی اقدام سے قومی تحریک میں تبدیل ہوئی۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو صنفی امتیاز کو دور کرنے اور بچیوں کی قدر کرنے اور اس کے حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے کی طرف ثقافتی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے متحرک کیا ہے۔ کلیدی کامیابیوں میں قومی صنفی تناسب میں 2014-15 میں 918 سے 2023-24 میں 930 تک بہتری، ثانوی سطح پر لڑکیوں کے مجموعی اندراج کا تناسب 2014-15 میں 75.51 فیصد سے بڑھ کر 2023-24 میں 78 فیصد شامل ہے۔ ادارہ جاتی ترسیل 61فیصد سے بڑھ کر 97.3فیصدہوگئی اور پہلی سہ ماہی قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کے اندراج میں 61فیصد سے 80.5فیصد تک کی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، بی بی بی پی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مظاہرے کے طور پر یشسونی بائیک مہم ، کنیا شکشا پرویش اتسو، جس کے تحت اسکول نہ جانے والی 100,000 سے زیادہ لڑکیوں کا دوبارہ اندراج کیا، اور ڈوری ٹی وی شو کے ساتھ اشتراک  کیا گیا۔جس میں ، بچیوں کو چھوڑنے کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی ،جیسےمتاثرکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ دیگر قابل ذکر پروگراموں میں ہنر مندی پر قومی کانفرنس:بیٹیاں بنے کُشل، شامل ہیں جس میں افرادی قوت کی شراکتداری  پر زور دیا گیا۔

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت، پارٹنر وزارتوں کے ساتھ مل کر، صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اور بچیوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بی بی بی پی کا یہ 10 سالہ سفر وکست بھارت کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی لگن کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں خواتین نہ صرف مستفید ہوتی ہیں بلکہ تبدیلی کی سرگرم رہنما ہیں، جو تمام بچیوں کے لیے ایک روشن، زیادہ جامع مستقبل کی تشکیل کرتی ہے،جوکہ  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بی بی بی پی اسکیم ملک بھر میں مثبت تبدیلی کی مسلسل تحریک دے۔

 

***********

 

 

ش ح – ف ا – م ش

U. No.5451


(Release ID: 2094776) Visitor Counter : 16