وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو داؤس میں عالمی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کریں گے


جناب ویشنو، داؤس میں بھارت کے ترقیاتی ماڈل کو اجاگر کریں گے، شمولیاتی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق بھارت کا نظریہ عالمی اقتصادی فورم 2025 کا کلیدی مرکز ہوگا

Posted On: 19 JAN 2025 7:54AM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو داؤس میں منعقد ہونے والے 2025 کے عالمی اقتصاری  فورم (ڈبلیو ای ایف) میں شرکت کریں گے۔ ان کا دورہ بھارت کی شمولیتی ترقی اور تبدیلی لانے والے ترقیاتی ماڈل کے عزم کو اجاگر کرے گا، جیسا کہ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن میں پیش کیا گیا ہے۔

بھارت کا شمولیاتی ترقی کا ماڈل

داؤس روانگی سے قبل، جناب ویشنو نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے سماج کے تمام طبقات کی ترقی کو یقینی بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو تاریخی طور پر ترقی سے محروم رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے وزیراعظم نے شمولیتی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، جو معاشرے کے نچلے طبقے میں نمایاں تبدیلی لاتی ہے۔ بینک کھاتوں کے ذریعے مالی شمولیت سے لے کر بنیادی ضروریات جیسے ٹوائلٹ، گیس کنکشن، نل کا پانی فراہم کرنا، اور دیہی و شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری تک، یہ ایسا ماڈل ہے، جسے دنیا سمجھنا چاہتی ہے۔

مرکزی وزیر نے ذکر کیا کہ عالمی اقتصادی  فورم میں شمولیتی ترقی، سماجی، فزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، اور ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوگی۔

بھارت کا ڈیجیٹل انقلاب توجہ کا مرکز

عالمی اقتصادی فورم 2025 کے لیے داؤس روانگی سے پہلے، مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کے تبدیلی لانے والے  ڈیجیٹل سفر پر عالمی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ’’دنیا بھارت کی اقتصادی پالیسیوں، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ذریعے لائی گئی ڈیجیٹل تبدیلی، اور ٹیکنالوجی کے جمہوری استعمال کو سمجھنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کے شہریوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔‘‘

ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے تحت بھارت کے جدید ڈیجیٹل نظام نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی معیار قائم کیا ہے، جو فورم میں بحث کا ایک کلیدی مرکز ہوگا۔

عالمی اقتصادی  فورم 2025 میں بھارت کی شرکت کا مقصد شراکت داری کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نیز پائیدار ترقی اور تکنیکی جدت میں ملک کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5382

 


(Release ID: 2094246) Visitor Counter : 21