امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو کے وزیر جناب امت شاہ نے جموں کے راجوری ضلع میں اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا

Posted On: 18 JAN 2025 7:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو کے وزیر جناب امت شاہ نے جموں کے راجوری ضلع میں گزشتہ چھ ہفتوں میں 3 واقعات میں ہونے والی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کی قیادت میں ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

یہ ٹیم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، زراعت کی وزارت، کیمیکل اور کھاد کی وزارت اور آبی وسائل کی وزارت کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ اس میں حیوانات، فوڈ سیفٹی اور فورنسک  سائنس لیبز  کے ماہرین کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔

ٹیم 19 جنوری کو  روانہ ہو گی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی کام کرے گی۔

صورتحال کو سنبھالنے اور اموات کے سبب کے عوامل کو سمجھنے کے لیے ملک کے چند معروف اداروں کے ماہرین کا اہتمام کیا گیا ہے۔

******

ش ح ۔ ف خ

U. No: 5370


(Release ID: 2094157) Visitor Counter : 21