وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوامیتوا کے مستفیدین سے گفت و شنید کی

Posted On: 18 JAN 2025 5:33PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے 50000 سے زیادہ گاؤوں میں پراپرٹی مالکان کو سوامیتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے۔ تقریب کے دوران انھوں نے پانچ مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی تاکہ سوامتوا اسکیم سے متعلق ان کے تجربات کو جانسکیں۔

مدھیہ پردیش کے سیہور سے سوامتوا سے مستفید ہونے والے جناب منوہر میواڑہ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ سوامیتوا اسکیم سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کریں۔ انھوں نے جناب منوہر سے پوچھا کہ جائیداد کے کاغذات کا استعمال کرتے ہوئے لیے گئے قرض نے ان کی کس طرح مدد کی ہے اور اس سے ان کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔ جناب منوہر نے وضاحت کی کہ انھوں نے اپنے ڈیری فارم کے لیے ١٠ لاکھ کا قرض لیا ، جس سے انھیں کاروبار شروع کرنے میں مدد ملی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ، ان کے بچے اور یہاں تک کہ ان کی بیوی ڈیری فارم میں کام کرتے ہیں، اور اس سے اضافی آمدنی ہوئی ہے۔ جناب منوہر نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ جائیداد کے کاغذات ہونے کی وجہ سے ان کے لیے بینک سے قرض حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں نے لوگوں کی زندگی وں میں مشکلات کو کم کیا ہے۔ انھوں نے یہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کہ سوامیتو یوجنا سے لاکھوں کنبوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری فخر کے ساتھ اپنا سر بلند رکھے اور اپنی زندگی میں آسانی کا تجربہ کرے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سوامیتو یوجنا اسی وژن کی توسیع ہے۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے راجستھان کے شری گنگا نگر سے تعلق رکھنے والی سومیتوا کی مستفید محترمہ رچنا سے بات کی۔ وزیر اعظم کے ذریعے اس اسکیم کے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ وہ 20 سال سے ان کے چھوٹے سے گھر میں بغیر کسی جائیداد کے دستاویز کے رہ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے سوامیتو یوجنا کے تحت 7.45 لاکھ روپے کا قرض لیا اور ایک دکان شروع کی، جس سے اضافی آمدنی ہوئی ہے۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں 20 سال رہنے کے باوجود انھوں نے کبھی جائیداد کے دستاویزات حاصل کرنے کی توقع نہیں کی تھی۔ جب ان سے سوامتوا اسکیم سے حاصل ہونے والے دیگر فوائد کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے مزید بتایا کہ وہ سوچھ بھارت اسکیم سے مستفید ہوئی تھیں اور انھوں نے پی ایم مدرا یوجنا کے تحت 8 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا اور وہ آجیویکا اسکیم کے ساتھ ساتھ آیوشمان اسکیم سے مستفید ہونے والے خاندان کے تحت بھی کام کر رہی تھیں۔ انھوں نے اپنی بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی بیٹی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس احساس کی ستائش کی کہ سوامیتوا یوجنا نہ صرف بنیادی ضروریات کو پورا کر رہی ہے بلکہ شہریوں کی امنگوں کو پنکھ دے کر انھیں بااختیار بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ کسی بھی اسکیم کی حقیقی کامیابی لوگوں سے جڑنے اور انھیں مضبوط بنانے کی صلاحیت میں مضمر ہے۔ انھوں نے اپنی کہانی شیئر کرنے کے لیے محترمہ رچنا کا شکریہ ادا کیا اور دیگر دیہاتیوں کو حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

اس کے بعد جناب مودی نے ناگپور، مہاراشٹر سے سوامتوا کے مستفید جناب روشن سمبھا پاٹل سے بات کی۔ انھوں نے جناب روشن سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ انھیں یہ کارڈ کیسے ملا، اس سے ان کی کس طرح مدد ہوئی اور اس سے انھیں کیا فوائد حاصل ہوئے۔ جناب روشن نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گاؤں میں ان کا ایک بڑا اور پرانا گھر ہے اور پراپرٹی کارڈ نے انھیں 9 لاکھ کا قرض حاصل کرنے میں مدد کی ، جس کا استعمال انھوں نے اپنے گھر کی تعمیر نو اور کھیتی کے لیے آبپاشی کو بہتر بنانے کے لیے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی آمدنی اور فصل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ان کی زندگی پر سوامیتو یوجنا کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ سوامتوا کارڈ کے ذریعے قرض حاصل کرنے میں آسانی کے بارے میں وزیر اعظم کی پوچھ گچھ پر جناب روشن نے کہا کہ دستاویزات کے ساتھ بہت سی مشکلات ہیں اور قرض حاصل کرنا ایک مشکل کام تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قرض حاصل کرنے کے لیے دیگر دستاویزات کی ضرورت کے بغیر صرف سوامیتوا کارڈ کافی ہے۔ سوامیتوا اسکیم کے لیے جناب مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب روشن نے کہا کہ وہ سبزیاں اور تین فصلیں اگاتے ہیں جس سے انھیں منافع حاصل ہوتا ہے جس سے وہ آسانی سے قرض چکا سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی دیگر اسکیموں کے فوائد کے بارے میں وزیر اعظم کے ذریعے پوچھے جانے پر جناب روشن نے کہا کہ وہ پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم سمان ندھی اسکیم اور پی ایم فصل بیمہ اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے گاؤں کے بہت سے لوگ سوامیتوا اسکیم سے بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اپنے چھوٹے کاروبار اور کھیتی کرنے کے لیے آسانی سے قرض حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ سوامیتو یوجنا لوگوں کی کتنی مدد کر رہی ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں اور قرض کے پیسے کو کاشتکاری کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے سروں پر چھت رکھنے سے گاؤوں میں معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اب اپنی ذاتی، سماجی اور قومی خوشحالی پر توجہ دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ان پریشانیوں سے آزاد ہونا ملک کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

اوڈیشہ کے رائے گڑھ سے تعلق رکھنے والی سوامتوا کی مستفید محترمہ گجیندر سنگیتا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ سوامتوا اسکیم سے متعلق تجربہ شیئر کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بڑی تبدیلی آئی ہے کیونکہ پچھلے 60 سالوں سے کوئی مناسب دستاویزات نہیں تھے اور اب سوامتوا کارڈ کے ساتھ ، ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی انھیں خوشی بھی ملی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ قرض لینے اور سلائی کے کاروبار کو وسعت دینے کی خواہش مند ہیں اور انھوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے کام اور گھر کی توسیع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سوامیتو یوجنا نے جائیداد کے دستاویز فراہم کرکے ایک بڑی تشویش کو دور کیا ہے۔ انھوں نے نوٹ کیا کہ وہ ایک سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کی رکن بھی تھیں، اور حکومت خواتین کے ایس ایچ جی کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوامیتو یوجنا پورے گاؤں کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے سمبھا سے تعلق رکھنے والے سوامیتوا کے مستفید جناب ورندر کمار سے بات چیت کی۔ جب وزیر اعظم نے اس اسکیم کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ وہ ایک کسان ہیں اور وہ اور ان کی فیملی پراپرٹی کارڈ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ کئی نسلوں سے اپنی زمین پر رہ رہے تھے، اور اب دستاویزات ہونے سے انھیں فخر محسوس ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ 100 سال سے زیادہ عرصے سے گاؤں میں رہنے کے باوجود ان کے گاؤں میں کسی کے پاس بھی کوئی دستاویز نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں ملنے والے پراپرٹی کارڈ سے ان کے زمین کے تنازعہ کو حل کرنے میں مدد ملی اور اب وہ زمین کو گروی رکھ سکتے ہیں اور بینک سے قرض لے سکتے ہیں ، جس سے گھر کی مرمت میں مدد مل سکتی ہے اور ان کی فیملی کی مالی حالت مضبوط ہوسکتی ہے۔ سوامیتو یوجنا کے تحت مثبت تبدیلیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ان کے گاؤں کو ملنے والے پراپرٹی کارڈ میں ہر ایک کے لیے ملکیت کے حقوق کو واضح طور پر بیان کیا گیا تھا اور زمین اور جائیداد سے متعلق بہت سے تنازعات کو کافی حد تک حل کیا گیا تھا۔ لہٰذا، انھوں نے مزید کہا کہ گاؤں والے قرض لینے کے لیے اپنی زمین اور جائیداد گروی رکھ سکتے ہیں۔ انھوں نے گاؤں والوں کی طرف سے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے بات کرنا خوشی کی بات ہے۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ سوامیتو یوجنا کارڈ کو نہ صرف محض ایک دستاویز سمجھ رہے ہیں بلکہ اسے ترقی کے ذریعہ کے طور پر بھی استعمال کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سوامیتوا پہل ان کی ترقی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5367


(Release ID: 2094072) Visitor Counter : 23