وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 17 جنوری کو بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کا افتتاح کریں گے


ایکسپو کا مقصد پوری موبلٹی ویلیو چین کو ایک چھت کے نیچے متحد کرنا ہے

ایکسپو 9 سے زیادہ بیک وقت  شوز، 20سے زیادہ  کانفرنسوں  اور پویلینز کی میزبانی کرے گا اور موبلٹی کے شعبے میں پالیسیوں اور اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے ریاستوں کے سیشن بھی پیش کرے گا

Posted On: 16 JAN 2025 4:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی 17 جنوری 2025 کو صبح 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کا افتتاح کریں گے، جو ہندوستان میں سب سے بڑا موبلٹی ایکسپو ہے۔

یہ ایکسپو 17-22 جنوری، 2025 تک تین الگ الگ مقامات پر منعقد کی جائے گی: نئی دہلی میں بھارت منڈپم اور یشوبھومی اور گریٹر نوئیڈا میں  انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں ۔ ایکسپو 9 بیک وقت  شوز، 20سے زیادہ  کانفرنسوں  اور پویلینز کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ، ایکسپو میں صنعت اور علاقائی سطحوں کے درمیان تعاون کو فعال کرنے کے لیے نقل و حرکت کے شعبے میں پالیسیوں اور اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے ریاستوں کے سیشنز بھی ہوں گے۔

بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کا مقصد پوری موبلٹی ویلیو چین کو ایک چھت کے نیچے متحد کرنا ہے۔ اس سال کی ایکسپومیں نمائش کنندگان اور زائرین کے طور پر دنیا بھر سے شرکت کے ساتھ عالمی اہمیت پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ یہ ایک صنعت کی زیر قیادت اور حکومت کی حمایت یافتہ پہل ہے اور اسے انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا کے تال میل کے  ذریعے مختلف صنعتی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے مشترکہ تعاون  کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔

 

ش ح۔ اک۔ س ع س

U NO   5287


(Release ID: 2093449) Visitor Counter : 15