امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر کو آپریٹو جناب امت شاہ کل گجرات کے وڈ نگر میں آثار قدیمہ کے تجرباتی میوزیم، پریرنا کمپلیکس اور وڈ نگر اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے
اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حالات زندگی پر ایک فلم بھی ریلیز کی جائے گی
دوسو 98 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا، 'آثار قدیمہ کے تجرباتی عجائب گھر میں آثار قدیمہ کے شواہد کے ذریعے وڈ نگر کی 2500 سال پر محیط بھرپور ثقافتی تاریخ کی نمائش کی گئی ہے۔
یہ بھارت کا پہلا عجائب گھر ہے جہاں زائرین کو آثار قدیمہ کے مقام کا حیرت انگیز تجربہ حاصل ہوگا
میوزیم میں 4,000 مربع میٹر پر پھیلی کھدائی کی جگہ ہے، جہاں 16سے18 میٹر کی گہرائی میں آثار قدیمہ کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔
ساڑھے 33کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔
جناب امت شاہ وڈ نگر میں ہیریٹیج کمپلیکس ڈیولپمنٹ اسکیم، اربن روڈ ڈیولپمنٹ اور آر ائش کاری پروگرام کی بھی صدارت کریں گے۔
Posted On:
15 JAN 2025 5:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹوکے وزیر جناب امت شاہ جمعرات 16 جنوری 2025 کو گجرات کے وڈ نگر میں آثار قدیمہ کے تجرباتی میوزیم، پریرنا کمپلیکس اور وڈ نگر اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ ہیریٹج کمپلیکس ڈیولپمنٹ وڈ نگر میں اربن روڈ ڈیولپمنٹ اورآر ائش کاری پروگرام کی صدرات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حالات زندگی پر ایک فلم بھی جناب امت شاہ کے ذریعہ ریلیز کی جائے گی۔
بارہ ہزار 500 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے اور ₹ 298 کروڑ کی کل پروجیکٹ لاگت سے تعمیر کیا گیا، آثار قدیمہ کے تجرباتی عجائب گھر نے وڈ نگر کی 2500 سال سے زیادہ کی بھرپور ثقافتی تاریخ اور کھدائی شدہ آثار قدیمہ کے ثبوت کے ذریعے اس کے مسلسل انسانی رہائش کو دکھایا ہے۔ یہبھارت میں تیار کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے، جہاں زائرین کو آثار قدیمہ کے مقام کا حیرت انگیز تجربہ حاصل ہوگا۔ میوزیم میں 5000 سے زائد نمونے رکھے گئے ہیں، جن میں سیرامک اسمبلیجز، شیل مینوفیکچرنگ (مصنوعات اور خام مال)، سکے، زیورات، ہتھیار اور اوزار، مجسمے، کھیل کی اشیاء، نیز نامیاتی مواد جیسے کھانے کے اناج، ڈی این اے، جیسی اشیاء اورانسانی ڈھانچہ کی باقیات شامل ہیں۔ میوزیم، جس میں نو موضوعاتی گیلریاں ہیں،اس میں 4,000 مربع میٹر کی کھدائی کی جگہ بھی ہے جہاں 16سے18 میٹر کی گہرائی میں آثار قدیمہ کی باقیات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ کھدائی کے مقام پر ایک تجرباتی واک وے شیڈ زائرین کو کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کی تلاش اور دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
میوزیم کھدائی شدہ آثار قدیمہ کے شواہد کے ذریعے وڈ نگر کی کثیرالجہتی ثقافتی تاریخ کو پیش کرتا ہے اور 2500 سال پر محیط اس قصبے میں انسانی رہائش کے بلاتعطل تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔ وڈ نگر کو کئی دوسرے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جیسے انارتا پور، آنند پور، چمتکار پور، سکند پور، اور نگرکا وغیرہ۔ یہ شہر اپنے منفرد فن تعمیر اور تاریخی نشانات کے لیے مشہور ہےجن میں کیرتی توران، ہٹکیشور مہادیو مندر، اور شرمستھا جھیل شامل ہیں۔ ایک بڑے تجارتی راستے پر واقع، وڈ نگر ہندو مت، بدھ مت، جین مت اور اسلام کے لیے یکجہتی کا ایک متحرک مرکز تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ مہسانہ ضلع کے وڈ نگر میں 33.50 کروڑ روپے کی لاگت سے 34,235 مربع میٹر کے رقبے پر تیار کردہ ایکسبڈویژن سطح کے اسپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اورسب ڈویژن کی سطح پر کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ اس کمپلیکس میں ایک مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک، ایک آسٹروٹرف فٹ بال کا میدان، اور مٹی پر کھیلی جانی والی روایتی کھیلوں جیسے کبڈی، والی بال اور کھو کھو کے لیے کورٹ شامل ہیں۔ مزید برآں، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، جوڈو اور ایک جم کے لیے ایک کثیر المقاصد انڈور ہال بنایا گیا ہے۔ کیمپس میں 200 بستروں کا ہاسٹل بھی ہے، جس میں 100 لڑکوں اور 100 لڑکیوں کی رہائش ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 5248
(Release ID: 2093205)
Visitor Counter : 9