وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آرمی ڈے پر ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کیا
ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے: وزیر اعظم
ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم
Posted On:
15 JAN 2025 9:18AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرمی ڈےکے موقع پر ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘آج، آرمی ڈے کے موقع پر، ہم ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہمارے ملک کی سلامتی کے محافظ کے طور پر کھڑی ہے۔ ہم ان بہادروں کی قربانیوں کو بھی یاد کرتے ہیں جو ہر روز کروڑوں ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔’’
‘‘ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے۔ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ، ہماری فوج نے قدرتی آفات کے دوران انسانی مدد فراہم کرنے میں ایک امتیاز قائم کیا ہے۔’’
‘‘ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، ہم نے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔’’
*********
ش ح۔ ع و۔ ش ب ن
(U: 5221)
(Release ID: 2092954)
Visitor Counter : 23
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam