وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ میں کلاگرام: بھارت کے ثقافتی تنوع اور ورثے کا اظہار


بے نظیر ثقافتی میلہ: تقریبا 15,000 معروف آرٹسٹ مہا کمبھ میں پرفارم کریں گے

سات سنسکرت آنگن بھارت کی شاندار دستکاری روایات اور پکوانوں کی نمائش  کریں گے

اویرل شاشوت کمبھ نمائش: نوادرات، ڈیجیٹل ڈسپلے اور پوسٹر نمائشوں کے ذریعے کمبھ میلے کی بھرپور تاریخ اور اہمیت کا اظہار

کائناتی عجائب اور علمی تقریبات: مہا کمبھ میں ایک جامع تجربہ

ڈیجیٹل اور گلوبل آؤٹ ریچ: مہا کمبھ 2025 کے لیے روایت کا ٹکنالوجی کے ساتھ انضمام

Posted On: 12 JAN 2025 4:12PM by PIB Delhi

 اترپردیش کے پریاگ راج میں 13 جنوری سے 26 فروری 2025 کے دوران منعقد ہونے والا مہا کمبھ ایک یادگار تقریب ہوگی جس میں دنیا بھر سے 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند شرکت کریں گے۔ روحانیت، روایت اور ثقافتی ورثے کا یہ مقدس سنگم ایک بار پھر بھارت کے اتحاد اور عقیدت کے پائیدار جذبے کی توثیق کرے گا۔ مہا کمبھ، جسے یونیسکو نے انسانیت کے ناقابل لمس ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے، نہ صرف ایک واقعہ ہے بلکہ ایک ایسا گہرا تجربہ ہے جو سرحدوں سے ماوارا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

4,000 ہیکٹر کے رقبے پر محیط یہ بھارت کی متمول ثقافتی روایات اور جدید تنظیمی صلاحیتوں کے ہم آہنگ امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے قلب میں شاہی اسنان ہے، جو گنگا، یمنا اور اساطیری سرسوتی کے سنگم پر ایک رسمی غسل ہے، جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ فرد کو گناہوں سے پاک کرتا ہے اور روحانی آزادی دلاتا ہے۔ نجومی اعتبار سے اہم مہاکمبھ کا تعین سورج، چاند اور مشتری پر مشتمل نایاب آسمانی صف بندیوں سے ہوتا ہے، جو بھارت کی قدیم حکمت کی گہرائی کا غماز ہے۔ یہ لازوال روایت، جس کی جڑیں اساطیر میں پیوست ہیں اور لاکھوں لوگ کے نزدیک قابل احترام ہیں، کائناتی قوتوں اور انسانی روحانیت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کرتی ہے۔

مہا کمبھ میں کلاگرام: سرحدوں سے ماورا جشن

مہا کمبھ کے موقع پر کلاگرام، جو بھارت سرکار کی وزارت ثقافت کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے، تنوع میں بھارت کے اتحاد، آرٹ، روحانیت اور ثقافت کو ایک ناقابل فراموش تجربے میں پیش کرتا ہے۔ اتر پردیش حکومت کے تعاون سے یہ قدم عقیدت مندوں اور زائرین کے لیے ایک تبدیلی کا سفر پیش کرتے ہوئے اپنے ورثے کے تحفظ کے لیے بھارت کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

مہا کمبھ 2025 کا کلاگرام ایک تقریب سے کہیں بڑھ کر ہے- یہ بھارت کے شاندار ماضی اور متحرک حال کا ایک زندہ  و جاوید کینوس ہے، جو آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔

کلاگرام وزارت ثقافت کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ دستکاریوں، پکوانوں اور ثقافتی پرفارمنس کے ذریعے قوم کی لازوال روایات کو پیش کرے گی اور روحانیت کو فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ضم کرے گی۔

سیاحوں کا استقبال 35 فٹ چوڑا اور 54 فٹ اونچا ایک شاندار داخلی دروازے سے کیا جائے گا، جو 12 جیوترلنگوں کی منقش تصویروں اور بھگوان شیو کے ہلاہل خوری کی اساطیری داستان سے سجایاجائے گا، جو اندرون کے سفر کے لیے ایک شاندار ربط قائم کرے گا۔

متحرک کلاگرام 10,000 افراد کی گنجائش والے شاندار گنگا پنڈال کی میزبانی کرے گا، اس کے علاوہ اریل، جھانسی اور تریوینی علاقوں میں تین اضافی اسٹیج ہوں گے، جن میں سے ہر ایک میں 2،000 سے 4،000 تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

دلچسپ ثقافتی زون

  • انوبھوتی منڈپم: ایک حیرت انگیز 360 ڈگری بصری اور صوتی تجربہ گنگا اوتارن کے آسمانی نزول کا اظہار ہے، جس سے ایک روحانی اور حسی عجوبہ پیدا ہوتا ہے۔
  • اے ایس آئی، آئی جی این سی اے اور الہ آباد میوزیم جیسے اداروں کے ذریعہ تیار کیا گیا یہ زون نوادرات، ڈیجیٹل ڈسپلے اور پوسٹر نمائشوں کے ذریعہ کمبھ میلے کی شاندار تاریخ اور اہمیت کو پیش کرتا ہے۔

معروف فنکاروں کی بے نظیر پرفارمنس

ایک قابل ذکر اشتراک ، وزارت ثقافت اور اتر پردیش کی حکومت نے فخر کے ساتھ ایک ایسا ثقافتی میلہ پیش کیا ہے جو کسی اور نے نہیں کیا۔ اس عظیم الشان تقریب میں لگ بھگ 15,000 فنکار شرکت کریں گے، جن میں پدم ایوارڈ یافتہ اور سنگیت ناٹک اکادمی اعزاز یافتہ شامل ہیں، جو تاریخی شہر پریاگ راج میں مختلف مراحل میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مرکزی اسٹیج

104 فٹ چوڑا اور 72 فٹ بلند اسٹیج، چار دھام کے حیرت انگیز پس منظر سے مزین ہے۔ یہ اس جشن کے قلب کا کام دے گا۔

اسٹار پرفارمرز

اس تقریب میں معاصر دور کے کچھ سب سے مشہور فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہے، بشمول:

  • شنکر مہادیون
  • موہت چوہان
  • کیلاش کھیر
  • ہنس راج ہنس
  • ہری ہرن
  • کویتا کرشنا مورتی
  • میتھیلی ٹھاکر

تھیٹر کے شاہکار

ناظرین کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور شری رام بھارتیہ کلا کیندر کے ذریعے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی خصوصی پروڈکشنز بھی دیکھنے کو ملیں گی، جو گرینڈ کلاگرام اسٹیج پر پیش کی جائیں گی۔

اویرل شاشوت کمبھ نمائش زون

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور الہ آباد میوزیم سمیت نامور اداروں کے ذریعہ تیار کردہ ثقافتی اور تاریخی خزانوں کا جائزہ ۔

ثقافت کا سنگم

کلاسیکی رقص سے لے کر متحرک لوک روایات تک، یہ پرفارمنس آرٹ اور روحانیت کا ایک سنگم ہوگا ، جو ثقافت کی عالمگیر زبان کے ذریعے عقیدت مندوں اور زائرین کو متحد کرے گا۔ یہ بے نظیر جشن لاکھوں لوگوں پر ایک انمٹ نشان چھوڑے گا، ان کے روحانی سفر کو مالا مال کرے گا  نیز بھارت کے لازوال ورثے کا جشن ہوگا۔

دستکاری، پکوان اور ثقافتی تنوع

سات سنسکرت آنگن بھارت کی متنوع دستکاری روایات کی نمائندگی کریں گے، جو مشہور مندروں سے تحریک پاکرایک بصری اور تجرباتی منظر پیش کریں گے:

  • این زیڈ سی سی (ہریدوار): لکڑی کی مورتیاں، پیتل کے لنگم، اونی شال۔
  • ڈبلیو زیڈ سی سی (پشکر):مٹی کے برتن، کٹھ پتلیاں، منی ایچر پینٹنگز۔
  • ای زیڈ سی سی (کولکاتا): ٹیراکوٹا کے مجسمے، پٹچترا، کانتھا کڑھائی۔
  • ایس زیڈ سی سی (کمبکونم): تنجور پینٹنگز، ریشمی ٹیکسٹائل، مندر کے زیورات۔
  • این سی زیڈ سی سی (اجین): آدیواسی آرٹ، چندری ساڑیاں، پتھر کی نقاشی۔
  • این ای زیڈ سی سی (گوہاٹی): بانس کی دستکاری، آسامی ریشم، آدیواسی زیورات۔
  • ایس سی زیڈ سی سی (ناسک): پیٹھانی ساڑیاں، ورلی آرٹ، لکڑی کے نوادرات۔

کائناتی عجائبات اور دانشورانہ سرگرمیاں

  • ایسٹرو نائٹ اسکائی: آسمانی ستاروں کے مشاہداتی سیشن منتخب راتوں میں ایک مسحور کن کائناتی رابطہ فراہم کریں گے۔
  • کتابوں کی نمائشیں: ساہتیہ اکادمی اور زونل کلچرل سنٹرز کے ذریعہ تیار کردہ ان نمائشوں میں لازوال ادبی خزانے پیش کیے جائیں گے۔
  • ثقافتی دستاویزی فلمیں: آئی جی این سی اے، ایس این اے اور زیڈ سی سی کے ذریعہ پروڈیوس کی جانے والی یہ فلمیں بھارت کی روحانی اور ثقافتی تاریخ کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کریں گی۔

ٹیکنالوجی اور انفلوئنسرز کے ذریعے عالمی رسائی

مہا کمبھ 2025 کی عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے ، وزارت ثقافت انفلوئنسرز کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور ٹیکنیکل گروجی کے درمیان خصوصی گفت و شنید نے روایت اور ٹکنالوجی کا امتزاج اجاگر کیا اور دنیا بھر کے سامعین میں ولولہ پیدا ہوا۔

مہا کمبھ 2025 نہ صرف بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے کا جشن ہوگا بلکہ ملک کی تنظیمی صلاحیتوں ، حفاظتی اقدامات اور استحکام کے عزم میں بھی ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ یہ لاکھوں لوگوں کے لیے ایک انقلابی تجربہ ہوگا، لازوال روایات کو ظاہر کرے گا، اور مہا کمبھ کو بھارت کی روحانی اور ثقافتی قیادت کی علامت بنائے گا۔

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5123


(Release ID: 2092270) Visitor Counter : 20