وزارت اطلاعات ونشریات
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج پریاگ راج میں آل انڈیا ریڈیو کے خصوصی ایف ایم چینل ’کمبھ وانی‘ اور ’کمبھ منگل دھوَنی‘ کا آغاز کیا
پریاگ راج مہا کمبھ کے دوران، کمبھ وانی چینل میلے کا آنکھوں دیکھا حال نشر کرے گا اور اس کی روایت کو ملک اور دنیا میں فروغ دے گا نیز عقیدت مندوں کو اہم معلومات فراہم کرے گا
Posted On:
10 JAN 2025 7:54PM by PIB Delhi
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج، سرکٹ ہاؤس، پریاگ راج میں آل انڈیا ریڈیو کمبھ وانی کے خصوصی ایف ایم چینل(103.5 میگا ہرٹز) کا آغاز کیا، جو کہ مہاکمبھ 2025 کے لیے کلی طور پر وقف ہے۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی اس تاریخی موقع پر آن لائن موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر کمبھ منگل دھوَنی کا بھی افتتاح کیا۔
جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کمبھ وانی چینل شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزارت اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایف ایم چینل نہ صرف مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا بلکہ مہاکمبھ کو ان دور دراز دیہاتوں تک بھی لے جائے گا جہاں لوگ اپنی تمام تر خواہشات کے باوجود کمبھ کے مقام تک نہیں پہنچ سکے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے ورچووَل طریقے سے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مختصر وقت میں اس خصوصی ایف ایم چینل کو شروع کرنے میں ان کی مدد کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
کمبھ وانی پر براہ راست تبصرہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو کمبھ میں شرکت کے لیے پریاگ راج نہیں آسکیں گے۔ یہ اس تاریخی مہاکمبھ کے ماحول کو ملک اور پوری دنیا تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ملک کے پبلک سروس براڈکاسٹر پرسار بھارتی کی یہ پہل نہ صرف ہندوستان میں عقیدے کی تاریخی روایت کو فروغ دے گی بلکہ عقیدت مندوں تک اہم معلومات بھی پہنچائے گی اور انہیں ان کے گھروں میں ثقافتی ماحول کا احساس دلائے گی۔
کمبھ وانی ایک نظر میں:
کمبھ وانی چینل: تعارف و نشریات کا دورانیہ
نشریات کا دورانیہ: 10 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک
نشریات کا وقت: صبح 5:55 سے رات 10:05 بجے تک
فریکوینسی: ایف ایم 103.5 میگاہرٹز
کمبھ وانی کے خصوصی پروگرامس
راست نشریات:
اہم اسنان کی تقریبات (14 اور 29 جنوری) کا آنکھوں دیکھا حال
کمبھ کے علاقے کی سرگرمیوں پر روزانہ براہِ راست رپورٹنگ
خصوصی ثقافتی ورثہ جاتی پیشکش:
سیریل ’شیو مہیما‘
بھارتی ثقافتی ورثے پر خصوصی پروگرامس
گفت وشنید پر مبنی شوز:
’نمسکار پریاگ راج‘ (9:00- 10:00 بجے صبح)
’سنگم تٹ سے‘ (4:00 – 5:30 شام)
خصوصی صحتی مشاورتیں
ہیلو ڈاکٹر: اسٹوڈیو میں موجود ڈاکٹروں کے ذریعہ براہِ راست صحت سے متعلق مشورے دیے جائیں گے۔
کمبھ سے متعلق خبریں:
اہم خبروں کے بلیٹن (صبح 8:40 بجے،دوپہر 2:30 بجے،شام 8:30 بجے)
خصوصی کوریج:
ریاستی حکومت اور مختلف محکموں کے زیر اہتمام ثقافتی پروگراموں کی کوریج۔
نوجوانوں، خواتین اور دنیا بھر سے آئے عقیدت مندوں پر خصوصی پروگرام۔
اہم معلومات:
سفر، صحت، صفائی ستھرائی، کھویا اور پایا، اور کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، اس سے متعلق جانکاری۔
آل انڈیا ریڈیو نے ہمیشہ ایک عوامی براڈکاسٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی ثقافتی ورثے اور روایات کو فروغ دیا ہے۔ سال 2013 کے کمبھ اور 2019 کے اَردھ کمبھ میں کمبھ وانی چینل نے سامعین کے درمیان مقبولیت حاصل کی تھی۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مہا کمبھ 2025 کے لیے یہ خصوصی چینل ایک مرتبہ پھر قائم کیا گیا ہے۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، کابینہ کے وزیر سواتنتر دیو سنگھ، کابینہ کے وزیر نند گوپال گپتا (نندی)، کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر، پرسار بھارتی بورڈ کے چیئرمین نونیت سہگل، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرسار بھارتی، گورَو دویدی، ڈائریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو ،ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ، ڈائریکٹر جنرل دور درشن کنچن پرساد، ڈائریکٹر جنرل دوردرشن نیوز پریا کماری اور دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5090
(Release ID: 2091962)
Visitor Counter : 21