وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مہا کمبھ 2025 میں علاج کی سہولت


طبی دیکھ بھال اور عزم کی ایک کہانی

Posted On: 08 JAN 2025 5:03PM by PIB Delhi

پریاگ راج میں ایک سرد صبح، عقیدت مندوں کے شیریں مذہبی نغموں  نے ہوا کو معطر کر  دیا جو  مہا کمبھ نگر کے سنٹرل ہسپتال میں نرم گنگناہٹ  کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے گھل مل گیے۔ ہلچل مچانے والے منظر کے درمیان، مدھیہ پردیش کا ایک 55 سالہ عقیدت مند، رامیشور ایک پرسکون مسکراہٹ کے ساتھ بیٹھا، اس کے سینے کا  درد دور ہو چکا  تھا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی انہیں دل کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ آئی سی یو کے ماہرین کی فوری کارروائی اور جدید ترین سہولیات کی بدولت ان کی جان بچ گئی۔ انہوں نے مہا کمبھ 2025 میں صحت کی دیکھ بھال کے بہتر انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044XTR.jpg

اس سال مہا کمبھ نہ صرف روحانی نشاط کا وعدہ کرتا ہے بلکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں  کے لیے بے مثال طبی دیکھ بھال کا بھی وعدہ کرتا ہے۔ مضبوط منصوبہ بندی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، ریاستی حکومت نے اس بڑے روحانی اجتماع کو صحت اور حفاظت کے روشنی  کے مینارمیں تبدیل کر دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GGK6.jpg

مہا کمبھ کی صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں کی ایک قابل ذکر بات نیتر  کمبھ (آنکھوں کا میلہ) ہے، جو بینائی کی خرابی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم  پہل ہے۔ تقریب کے امنگوں سے پر  اہداف میں 3,00,000 چشموں کی تقسیم اور 5,00,000 او پی ڈیز کا انعقا د اور روزانہ10,000 مشاورتیں  شامل ہیں۔  10 ایکڑ پر محیط، نیتر کمبھ میں 11 ہینگر ہیں، جہاں عقیدت مندوں  کی آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جاتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد، وہ چار ماہرین اور دس آپٹو میٹرسٹس سے لیس چیمبروں میں ڈاکٹروں سے ملتے ہیں۔ یہ اقدام اس کی پہلے کی کامیابی کے بعد ہے، جس نے لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک  جگہ حاصل کی تھی۔ اس سال، ہدف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔ان لوگوں کے لیے جو  معاشرے کو  واپس دینے کا حوصلہ  رکھتے ہیں ، نیتر  کمبھ آنکھوں کے عطیہ  کا ایک  کیمپ پیش کرتا ہے۔ ہندوستان میں 15 ملین سے زیادہ نابینا افراد کے ساتھ، جن میں سے اکثر پوتلی کے مسائل سے دو چار  ہیں، یہ پہل اس فرق کو پر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006B6LQ.jpg

پریڈ گراؤنڈ پر واقع مرکزی ہسپتال، جو ہفتوں سے کام کر رہا ہے، مہا کمبھ کی طبی سہولیات کے سنگ بنیاد  کے طور پر قائم ہے۔ 100 بستروں کے ساتھ، یہ او پی ڈی مشاورت سے لے کر آئی سی یو  کی دیکھ بھال تک مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ہسپتال پہلے ہی کامیابی سے ڈیلیوریز کرا  چکا ہے اور 10,000 سے زیادہ مریضوں کا علاج کر چکا ہے۔ صرف سال کے پہلے دن، 900 مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی، جس نے انتظامات کے پیمانے اور کارکردگی کو اجاگر کیا۔ سیکٹر 24، ارائیل میں، سب سنٹرل ہسپتال ان کوششوں کی تکمیل کرتا ہے۔ سنٹرل ہسپتال کی طرح 25 بستروں اور جدید سہولیات سے لیس، یہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007SLAC.jpg

قابل ذکر پیشرفت میں ای سی جی سہولیات کا تعارف اور ایک سنٹرل پیتھالوجی لیب شامل ہیں جو روزانہ 100 سے زیادہ ٹیسٹ کرواتی ہے۔ عقیدت مند  جامع دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے 50 سے زیادہ مفت تشخیصی ٹیسٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ حالیہ مصنوعی ذہانت  پر مبنی  ٹیکنالوجی زبان کی رکاوٹوں کو مزید دور کرتی ہے، جس سے 22 علاقائی اور 19 بین الاقوامی زبانیں بولنے والے ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان ہموار رابطے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرین میں سفر کرنے والے لاکھوں لوگوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے، پریاگ راج ریل ڈویژن نے اہم اسٹیشنوں پر طبی مشاہدے کے کمرے قائم کیے ہیں، جن میں پریاگ راج جنکشن، نینی، اور صوبیدار گنج شامل ہیں۔ ساتوں دن  24 گھنٹے موجود   عملے کے ساتھ، یہ کمرے ای سی جی مشینوں، ڈیفبریلیٹرز اور گلوکوومیٹر جیسے ضروری آلات سے لیس ہیں۔ سنگین صورتوں میں، مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے، جس سے بروقت اور موثر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ان مشاہداتی کمروں میں ڈاکٹروں، نرسوں، اور فارماسسٹ کی شفٹوں میں کام کرنے والی ایک سرشار ٹیم کا عملہ  موجود ہے۔

پردے کے پیچھے، ہندوستان بھر سے 240 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مہا کمبھ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کی کوششوں کو سپورٹ کرنے کے لیے، رہائش میں ڈاکٹروں کے لیے 40 رہائشی مقامات، خواتین کے لیے علیحدہ سہولیات، اور رضاکاروں اور عقیدت مندوں  کے لیے اضافی رہائشی مقامات  شامل ہیں۔ جو چیز اس انتظام کو منفرد بناتی ہے وہ علاقے کے لحاظ سے مخصوص کھانوں کی فراہمی ہے، جو اپنے وقت اور مہارت کو وقف کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے گھریلو تجربہ کو یقینی بناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008RUC1.jpg

ان کوششوں کے درمیان امید کی داستانیں ابھرتی ہیں۔ فتح پور کے ایک جوڑے اجے کمار اور پوجا نے سنٹرل ہسپتال میں ایک بچے کا استقبال کیا۔ اس کی پیدائش کو مہا کمبھ کی ایک خدائی  نعمت سمجھتے ہوئے، انہوں نے اس کا نام جمنا پرساد رکھا، جو کہ مقدس دریائے جمنا سے متاثر ہے۔ ڈلیوری کی نگرانی کرنے والی ڈاکٹر جیسمین نے تصدیق کی کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009O4FG.jpg

جیسے ہی مہا کمبھ 2025 کا آغاز ہوا، اس کی طبی سہولیات نے بڑے پیمانے پر اجتماعات میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا۔ جدید ترین آئی سی یوز سے لے کر اختراعی  مصنوعی ذہانت  نظاموں اور نیتر  کمبھ جیسے ہمدردانہ اقدامات تک، یہ تقریب روایت اور جدیدیت کے امتزاج کو سمیٹتی ہے۔ "صحت مند اور محفوظ" مہا کمبھ کا اتر پردیش حکومت کا وژن صرف ایک وعدہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ رامیشور، اجے اور ان گنت دوسروں کے لیے، مہا کمبھ ایک روحانی سفر سے زیادہ ہے۔ یہ اجتماعی کوشش اور دیکھ بھال کی شفا بخش طاقت کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ مقدس دریا بہتے ہیں، اسی طرح انسانیت کی خدمت کرنے کا اٹل عزم، ایک وقت میں ایک زندگی بھی  بہتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010GHF5.jpg

حوالہ جات

محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (ڈی پی آئی آر)، حکومت اتر پردیش

https://x.com/KumbhNetra2025

مہا کمبھ 2025 میں علاج

*****

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4994


(Release ID: 2091248) Visitor Counter : 12