وزارت دفاع
استقامت پر 60 روزہ پروگرام کے تحت ہندوستانی بحریہ کا ذہنی صحت پر ورکشاپ
Posted On:
08 JAN 2025 11:58AM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کی طرف سے 7 جنوری کو بین الاقوامی شہرت یافتہ روحانی پیشوا سسٹر بی کے شیوانی کی قیادت میں ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری آڈیٹوریم، ڈی آر ڈی او بھون، نئی دہلی میں ‘انسانی ارتقاء خود آگہی’ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا انعقاد بحریہ کے اہلکاروں میں ذہنی اور جسمانی استقامت کو پروان چڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔اس کے مہمانخصوصی چیف آف میٹریل وی اے ڈی ایم کرن دیشمکھ تھے۔
ورکشاپ کا آغاز خطبہ استقبالیہ سے ہوا، اس کے بعد سسٹر بی کے شیوانی نے دو گھنٹے کا سیشن کیا۔ ورکشاپ کا مقصدذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور جذباتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی آلات کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا تھا، خاص طور پر بحریہ کے اہلکاروں میں جو ہائی پریشر کے کردار میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سسٹر بی کے شیوانی نے ذہن کے کاموں اور اندرونی ہم آہنگی کی اہمیت کے بارے میں اپنی گہری بصیرت سے سامعین کو مسحور کیا۔ اس کا گہرا اور انٹرایکٹو سیشن ذہنی تناؤ کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے اور خود آگاہی، مراقبہ اور مثبت سوچ کے ذریعے اس پر قابو پانے کی حکمت عملیوں پر مرکوز تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت ہمارے خیالات سے شروع ہوتی ہے۔ پرامن، مثبت اور بااختیار خیالات کا انتخاب کرکے ہم اپنے تجربات کو بدل سکتے ہیں اور ایک خوشگوار اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
اپنے اختتامی کلمات میں، بحریہ میٹریل شعبہ کے سربراہ نے اس اقدام کو سراہا، اور پیشہ ورانہ اور ذاتی اطمینان کو یقینی بنانے میں ذہنی صحت کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بحریہ کے اہلکاروں کی ذہنی صحت پرامن اور ہم آہنگ کام کے ماحول کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے سسٹر بی کے شیوانی کی ذہنی صحت کے ضمن میں لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ورکشاپ کی تعلیمات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں۔
یہ ورکشاپ ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ شروع کیے گئے 60 روزہ استقامت کے پروگرام کا حصہ تھی، جس کا مقصد بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے درمیان ذہنی اور جسمانی صحت اور خود آگہی کوپروان چڑھانا ہے۔ ورکشاپ نے زندگی کے تمام پہلوؤں میں ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کیا، جس سے شرکاء کو ذہن سازی اور مثبت فکر کے ساتھ رہنمائی کرنے کی ترغیب ملی۔ ورکشاپ میں بحریہ کے افسران، سیلرس اور ڈیفنس سویلنس نے شرکت کی۔
ورکشاپ کی شاندار کامیابی بحریہ کی مجموعی بہبود اور آپریشنل بہترین کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔
اس تقریب کو ہندوستانی بحریہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا، جس سے متنوع سامعین اس معلوماتی سیشن سے مستفید ہوسکیں۔
*************
(ش ح ۔ع و۔ج ا(
U. No.4982
(Release ID: 2091106)
Visitor Counter : 18