وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایگزام واریئرس آرٹ میلے کی ستائش کی

Posted On: 07 JAN 2025 7:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آرٹ کے توسط سے امتحانات سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے مقصد سے منعقد کیے جانے والے ایگزام واریئرس آرٹ میلے کی ستائش  کی ہے۔

ایگزام واریئرس آرٹ میلے کا اہتمام 4 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے شانتی پتھ پر کیا گیا۔ 9ویں سے 12ویں درجے کے 30 اسکولوں کے تقریباً 4000 طلبا نے اپنے تخلیقی ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس تقریب میں شرکت کی۔

مذکورہ بالا آرٹ میلے کے بارے میں ایکس پر ایگزام واریئرس کی پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’تخلیقی کامیابی کے توسط سے امتحان کے دباؤ پر قابو پانے کی کوشش!

اتنے سارے طلبا کا ایک جگہ اکٹھا ہونااور تناؤ سے مبرا امتحانات کا ایک طاقتور پیغام دینے کے مقصد سے آرٹ کی قوت کو بروئے  کار لاتےہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4967


(Release ID: 2091005) Visitor Counter : 19