محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرلائزڈ پنشن ادائیگیوں کا نظام پورے ہندوستان میں ای پی ایف او​​کے تمام علاقائی دفاتر میں مکمل طور پر شروع کر دیا گیا ہے


دسمبر 2024 کے لیے تقریباً 1570 کروڑ روپے کی پنشن 68 لاکھ سے زیادہ ای پی ایس پنشن یافتگان  کو تقسیم کی گئی

سی پی پی ایس ،ای پی ایف او ​​خدمات کو جدید بنانے اور ہمارے  پنشن یافتگان   کے لیے سہولت، شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے: ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 03 JAN 2025 4:34PM by PIB Delhi

پنشن خدمات کو بڑھانے کی طرف ایک تاریخی اقدام کے طور پر، ای پی ایف او ​​نے دسمبر 2024 میں ملازمین کی پنشن اسکیم 1995 کے تحت نئے سنٹرلائزڈ پنشن ادائیگیوں کے نظام (سی پی پی ایس) کا مکمل  آغاز کرلیا ہے۔ تقریباً 1570 کروڑ روپے کی پنشن دسمبر 2024 کے لیے ای پی ایف او ​​کے تمام 122 پنشن تقسیم کرنے والے علاقائی دفاتر سے وابستہ 68 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو تقسیم کی گئی۔

سینٹرلائزڈ پنشن پیمنٹ سسٹم (سی پی پی ایس) کا پہلا پائلٹ پروگرام اکتوبر 2024 میں کرنال، جموں اور سری نگر کے علاقائی دفاتر میں 49,000 سے زیادہ ای پی ایس  پنشن یافتگان   کو تقریباً 11 کروڑ روپے کی پنشن کی تقسیم کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ دوسرا پائلٹ پروگرام  نومبر 2024 میں 24 علاقائی دفاتر میں انجام دیا گیاجس میں تقریباً 213 کروڑ روپے کی پنشن 9.3 لاکھ سے زیادہ  پنشن یافتگان کو تقسیم کی گئی۔

کامیاب آغاز  کا اعلان کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا،‘‘ای پی ایف او کے تمام علاقائی دفاتر میں سنٹرلائزڈ پنشن پیمنٹس سسٹم (سی پی پی ایس) کا مکمل پیمانے پر نفاذ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔  یہ انقلابی اقدام کسی بھی بینک، کسی بھی برانچ، ملک میں کہیں بھی پنشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیےپنشن یافتگان کو بااختیار بناتا ہے۔یہ جسمانی تصدیق کے دوروں کی ضرورت کو ختم کرتا ہے اور پنشن کی ادائیگی کے عمل کو  آسان بناتا ہے۔سی پی پی ایس،ای پی ایف او​​کی خدمات کو جدید بنانے اور اپنے  پنشن یافتگان   کے لیے سہولت، شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔اس آغاز کے ساتھ ہم پنشن کی خدمات کی فراہمی میں  ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں، جو کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والے اورممبر پر مبنی ای پی ایف او  وژن کے مطابق ہے۔’’

سی پی پی ایس موجودہ پنشن کی تقسیم کے نظام  میں  ایک مثالی تبدیلی ہے جو کہ  لامرکزیت پر مبنی ہے، جس میں ای پی ایف او ​​کا ہر زونل/علاقائی دفتر صرف 3-4 بینکوں کے ساتھ علیحدہ معاہدوں کو برقرار رکھتا ہے۔ سی پی پی ایس میں، نہ صرف  پنشن یافتگان کسی بھی بینک سے پنشن لے سکیں گے، بلکہ  پنشن یافتگان   کو پنشن کے آغاز کے وقت کسی تصدیق کے لیے بینک جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور پنشن جاری ہونے پر فوری طور پر کھاتے میں  جمع کر دی جائے گی۔

جنوری 2025 کے بعد سے سی پی پی ایس سسٹم پورے ہندوستان میں پنشن کی تقسیم کو ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں پنشن کی ادائیگی کے آرڈرز ( پی پی او) کو منتقل کرنے کی ضرورت کے بغیر یقینی بنائے گا۔ یہاں تک کہ جب  پنشن یافتہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجائےیا اپنا بینک یا برانچ تبدیل کردے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی شہر منتقل ہونے والے  پنشن یافتگان   کے لیے یہ بڑی راحت ہوگی۔

ای پی ایف او، ای پی ایس  پنشن یافتگان   کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے اور نیا سی پی پی ایس سسٹم اس سمت میں بڑی اصلاح ہے۔

****

U.No:4824

ش ح۔اک۔ م ذ


(Release ID: 2089940) Visitor Counter : 26