وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب امت شاہ نئی دہلی میں ‘جموں کشمیر اور لداخ: تھرو دی ایجز’ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کریں گے


جناب دھرمیندر پردھان مہمان اعزازی ہوں گے

Posted On: 01 JAN 2025 4:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 2 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں ایک کتاب کے اجرا کی تقریب کی صدارت بطور مہمان خصوصی کریں گے ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان مہمان اعزازی ہوں گے ۔ ممتاز مصنفین ، ماہرین تعلیم ، وزارت کے عہدیداران اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔

‘جموں کشمیر اور لداخ: تھرو دی ایجز’ کے عنوان سے اس کتاب میں جموں کشمیر اور لداخ کی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ یہ کتاب اس خطے کی تاریخ کو ایک ایسے زاویے اور انداز میں دستاویزی شکل  دینے کی کوشش کرتی ہے جو ماہرین کے ساتھ ساتھ عام قارئین کے لیے بھی مفید ہو۔ یہ کتاب سات حصوں میں پیش کی گئی ہے جو خطے کی تین ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے۔ ہر تصویر جو کتاب میں شامل کی گئی ہے، اسے بغور منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے عہد کی اہمیت اور ہندوستان کی تاریخ کے وسیع تر منظرنامے میں اس کے کردار کو نمایاں کرے۔ یہ کتاب ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہوئی ہے اور یہ نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا اور انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کی مشترکہ کوششوں کا ثمرہ ہے۔

*******************

ش ح۔م  ش ۔ ص ج

U.No:4744


(Release ID: 2089312) Visitor Counter : 45