وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ کی پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ کے ٹکٹوں کی فروخت 02 جنوری 2025 سے شروع ہوگی

Posted On: 01 JAN 2025 12:20PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ پریڈ 2025 اور بیٹنگ ریٹریٹ کے ٹکٹوں کی فروخت 02 جنوری 2025 سے شروع ہوگی ۔ ٹکٹ کی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

تقریب

ٹکٹ کی قیمت

شیڈول

Schedule

1.

یوم جمہوریہ پریڈ

 (26.01.2025)

100/-  روپے اور 20 روپے

02 جنوری2025 تا 11 جنوری 2025 صبح 0900 بجے سے دن کا کوٹہ ختم ہونے تک۔

2.

بیٹنگ ریٹریٹ

(فل ڈریس ریہرسل 28.01.2025)

20 روپے

3.

بیٹنگ ریٹریٹ (29.01.2025)

100روپے

ٹکٹ مندرجہ ذیل پورٹل/پلیٹ فارم سے براہ راست خریدے جا سکتے ہیں:

  1. aamantran.mod.gov.in
  2. ‘آمنترن’ موبائل ایپ ۔ اسے موبائل سیوا ایپ اسٹور سے/دیے گئے کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RANE.jpg

پانچ مقامات سےاصل فوٹو شناختی کارڈ (آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پین کارڈ ، پاسپورٹ اور مرکزی/ریاستی حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ وغیرہ) جن کی یوم جمہوریہ/بیٹنگ ریٹریٹ ریہرسل کی تقریب میں جانے کے لیے بھی ضرورت ہوگی)،پیش کرنے پر بوتھوں/کاؤنٹروں سے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں ۔

نمبر شمار

ٹکٹ کاؤنٹر کا مقام

تاریخ اور وقت

1

سینا بھون (گیٹ نمبر2)

02 جنوری 2025 -11 جنوری 2025

 

دوپہر 1000 بجے سے 1300 بجے تک

 

سہ پہر- 1400 بجے سے 1630 بجے تک

2

شاستری بھون (نزد گیٹ نمبر3)

3

جنتر منتر (نزد مین گیٹ)

4

پرگتی میدان (گیٹ نمبر1)

5

راجیو چوک میٹرو اسٹیشن (گیٹ نمبر 7 اور 8)

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2025 سے متعلق معلومات rashtraparv.mod.gov.in/ پر دیکھی جا سکتی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح۔رض

 (U: 4741)


(Release ID: 2089238) Visitor Counter : 45